*السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ تعالٰی و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام کے اگر کوئی شخص نماز جنازہ کے اندر اتنی زور سے قہقہہ لگا دیا کے اس کے پاس میں کھڑے شخص نے اس کو سن لیا تو نماز ہوگی یا نہیں اگر ہوگی تو کیوں اگر نہیں ہوگی تو کیوں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش و کرم ہوگا*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام کے اگر کوئی شخص نماز جنازہ کے اندر اتنی زور سے قہقہہ لگا دیا کے اس کے پاس میں کھڑے شخص نے اس کو سن لیا تو نماز ہوگی یا نہیں اگر ہوگی تو کیوں اگر نہیں ہوگی تو کیوں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش و کرم ہوگا*
_المستفتی؛ محمد صاحب جان رضا اختری گورکھپور_
🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸🔸
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ*
* الجـــــوابــــــــــ بعـــون الملک الوہابـــــــــ اللہم ھدایتــــــــ الحق والصوابــــــــ*
*صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ نماز جنازہ میں ایسی ہنسی کہ اس کی آواز خود بھی سنے اور آس پاس والے بھی سنیں نماز کو فاسد کر دیتی ہے البتہ وضو باقی رہے گا کیونکہ قہقہہ سے وضو اس نماز میں ٹوٹتا ہے جو رکوع و سجود والی نماز ہے اور نماز جنازہ من کل الوجوہ نماز نہیں ہے بلکہ یہ میت کے لئے دعا ہے,*
_فقہ حنفی کی مشہور کتاب قدوری ص: 20 میں ہے ،_
*("والقهقهة في كل صلاة ذات ركوع وسجود")*
"ہر رکوع اور سجدے والی نماز میں قہقہہ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔"
_📕اسی قدوری میں بین السطورلکھا ہے۔_
*("اُحتزر به عن صلاة الجنازة وسجدة التلاوة ")*
"رکوع اور سجدے کی قید لگا کر نماز جنازہ اور سجدہ تلاوت سے احتراز کیا گیا ہے۔"
ھذا ما سنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
*⭕ــــــــــــــــــــــــــــ⭕ــــــــــــــــــــــــــ⭕*
*✒شـــرف قلــــم : احقر العباد خلیفہ حضور عامر میاں شہزادئے حضور قمر میاں علیہ الرحمۃ ( بریلی شریف ) محمد الفاظ قریشی نجمی خطیب و امام نورانی مسجد سرا و مدرس جامعہ شمیمیہ سرا کرناٹک*
*مؤرخہ ۲۲\۴\۱۴۴۱ھـ
ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
ماشاءاللہ
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح الجواب ھو لا جواب خلیفئہ پیر البوالبرکات محمد ارشد سبحانی مدظلہ النورانی تلوکرانوالہ شریف بھکر پنجاب پاکستان محمد صاحب جان رضا اختری ارشدی عفی عنہ گورکھپور کشی نگر یوپی الھند*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*منجـــانب؛محفـــل غــلامــــان مصـــطفٰے صلی اللہ تعــــالٰی علـــــیہ وسلم گـــــــروپ*
*زیر اہتمام وانصرام حضرت علامہ ومولٰینا محمدآفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ*
*.......................................................
ہمیں فالو کریں