السلام عیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
حضور شراب کی بوتل جیب میں رکھ کر نماز پڑھلی تو کیا حکم ہے مفصل اور جامع جواب عطاء فرمائیں"
سائل.. محمد خالد رضا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالٰی و برکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مذکورہ کے متعلق حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان بھار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ " اگر نماز پڑھی اور جیب وغیرہ میں شیشی ہے اور اس میں پیشاب یا خون یا شراب ہے تو نماز نہ ہوگی اور جیب میں انڈا ہے اور اس کی زردی خون ہوچکی ہے تو نماز ہوجائے گی " اھ
(بہار شریعت ح:2/ص:392/ نجاستوں کا بیان)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد اسرار احمد نوری بریلوی
خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ
ہمیں فالو کریں