السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سہرا لگانا کیسا ہے اس پر کوئی پوسٹ ہو تو برائے کرم ارسال فرمائیں مہر بانی ہو گی
المستفتی اللہ کا بندہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
سہرا پھولوں یاموتیوں کی اس لڑی کو کہتےہیں جو دولھےکے چہرےپر لٹکاٸ جاتی ہےآج کل پھولوں کے علاوہ دوسری چیزوں کا سہرا یا ہار پہنا جاتاہے شرعاً سہرا اور ہار پہننے میں کوٸ قباحت نہیں یہ جاٸز ہے،
مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمتہ فرماتےہیں سہرا باندھنا جاٸز ہے
ارشاد ربانی ہے؛
"قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰہِ الَّتِیْ اَخْرَجَ لِعِبَادِہ"
(ترجمہ کنز الایمان)
تم فرماٶ کس نےحرام اللہ کی وہ زینت جو اس نے اپنے بندوں کیلۓ نکالی ہاں وہ سہرا جس میں نلکیاں ہوتی ہیں جو خاص ہندوؤں میں راٸج ہے ناجائز ہے؛
(فتاوی امجدیہ ج4 ص 12 مکتبہ رضویہ کراچی)
(بحوالہ رسم و رواج کی شرعی حیثیت صفحہ 238/239)
واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبہ؛ محمد عارف رضوی قادری
انٹیاتھوک بازار گونڈہ یوپی
ہمیں فالو کریں