السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرض خدمت یہ ہےکہ گیارہویں شریف کو غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف کیوں منسوب کیا جاتا ہے
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا
 سائل : عبداللہ 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے معتقدین ہر ماہ گیارہ تاریخ کو آپ کا ختم شریف دلاتے ہیں محفل وعظ و نصیحت ہوتی ہے اور کچھ کھانا پکا کر حاضرین میں تقسیم کردیا جاتا ہے یہ ختم جو گیارہویں شریف کے نام سے مشہور ہے اصل میں حضور نبی اکرم ﷺ کا ختم شریف ہے,
علامہ یافعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی کتاب (قرۃ الناظرہ) میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول کریم ﷺ کی فاتحہ دلائ وہ نیاز اس قدر مقبول ہوئ کہ آپ نے ہر ماہ کی گیارہ تاریخ کو یہ فاتحہ مقرر کردی, آہستہ آہستہ یہ عمل آپ کی طرف منسوب ہو گیا, گیارہویں شریف غوث پاک کی یعنی وہ گیارہویں جو غوث پاک کیا کرتے تھے اب آپ کا عرس پاک بھی گیارہ تاریخ کو ہی ہوتا ہے
(بحوالہ ,قراۃ الناظرہ و خلاصتہ المفاخرہ ص 11)
گیارہویں شریف کی حقیقت ص 73,مکتبہ شہباز پبلشرز توحید پارک امامیہ کالونی شاہدرہ لاہور
مزید تحقیقات کے لئے ص 73تا 78 کا مطالعہ کریں 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ؛ محمد  آفتاب عام رحمتی مصباحی دہلوی 
خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند چھتیس گڑھ

منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ