السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالٰی و برکاتہ

سوال مسئلہ یہ ہے کہ قبرستان میں اگربتی جلانا کیسا ہے ؟ آپ علمائے کرام تھوڑی رہنمائی فرمادیں عین نوازش ہوگی
سائل. محمد شفاءالدین احمد

وعلیکم السلام و رحمـة اللہ تعالٰی 
الجواب
بالکل خاص قبر کے اوپر اگربتی جلانا منع ہے قبر کے علیحدہ  کسی جگہ ایسا کرنا جائز ہے جب کہ ان چیزوں سے وہاں آنے جانے اور قرآن شریف اور فاتحہ وغیرہ پڑھنے والوں کو یا راہ گیروں کو نفع پہنچنے کی امید ہو یہ خیال کرنا کہ اس کی خوشبو قبر میں جو دفن ہیں ان کو پہنچے گی جہالت نادانی ہے نا واقفی اور غلط فہمی ہے مردوں کو تو صرف ثواب ہی پہنچتا ہے مردہ اگر جنتی ہے تو اس کے لئے جنت کی خوشبو کافی ہے_

*ملخصا من صحیح مسلم جلد اول صفحہ نمبر 72*

*📕فتاویٰ رضویہ جلد 4 صفحہ نمبر 141*

*📗غلط فہمی ان کی اصلاح صفحہ نمبر 65*
واللہ تعــــالٰی اعــــلم باالصــــواب 
*🛸ــــــــــــــــــــ♦🕋♦ــــــــــــــــــــ🛸*
*✍🏻:-کتبــــــــــــــــــــــہ*
*حضرت علامہ و مولانا محمد یاسین القادری صاحب قبلہ* فریدپور بہیڑی بریلی شریف

*📆مؤرخہ:-* ۱۰ صفرالمظفر ۱۴۴۱ھــ/۱۰ اکتـــوبر ۲۰۱۹ عــ
*∞∞ـــــــــــــــــ◆ـــــــــــــــ∞∞*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ* خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)
*♦ـــــــــــــــ((((⛲))))ـــــــــــــ♦*