*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🧽السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🧽*
*📜سـوال__________↓↓↓*
حضور کی بارگاہ میں ایک سوال عرض ہیکہ اگر کوئ شخص اپنی سالی کے ساتھ غلط تعلقات رکھے تو اسکی بیوی اسکی زوجیت میں رہے گی یا طلاق ہو جاۓ گی اور ایسے شخص کو شریعت کی روشنی میں کیا کرنا چاہیۓ???
*✍️السائل معراج الدین بنگال*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🧽وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🧽*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
✒️شوہر کا سالی کے ساتھ جنسی تعلقات کی بناء پر بیوی سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ نکاح برقرار رہتا ہے۔ لیکن سالی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا گناہ کبیرہ ہے -
🖋️جیسا کہ صاحب فتاویٰ فیض الرسول حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد صاب قبلہ تحریر فرماتے ہیں کہ سالی سے زنا کرنے کے سبب شخص مذکور کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوئ -
جیسا کہ در مختار مع رد المختار جلد 2صفحہ نمبر 281 میں ہے 👇
*((" فی الخلاصةوطی اخت امرأتہ لا تحرم علیہ امرأتہ -))*
*((البتہ))*👈شخص مذکور اور اس کی سالی پر توبہ واستغفار لازم ہے ہاں اگر سالی کے ساتھ دیدہ ودانستہ زنا نہ کیا بلکہ بیوی سمجھ کر دھوکے میں ہمبستری کرلی تو اس صورت میں سالی پر وطی بالشبہ کی عدت لازم ہے اور تاوقتیکہ سالی کی عدت نہ گزر جائے شخص مذکور پر اس کی بیوی حرام -
جیسا کہ شامی جلد 2صفحہ نمبر 281 پر بحر سے ہے👇
*(("لو وطی اخت امرأتہ بشبھة تحرم امرأتہ مالم تنقض عدة ذات الشبھة -))*
*((📔👈ماخوذ ہے فتاوی فیض الرسول جلد 1صفحہ نمبر587))*
🍃گناہ پر نادم ہونا اور پشیمان ہونا یہ بھی توبہ کی ایک صورت ہے لیکن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بندے کو چاہیے کہ وضو کر کے دو رکعت نفل پڑھے پھر رو رو کے رب سے معافی مانگے، اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا ہے، گناہوں کو بخشنے والا ہے اور آئندہ کے لیۓ پرعزم رہے کہ میں نے پھر دوبارہ اس طرح کا عمل نہیں کرنا۔
ہاں اگر سالی کو سالی سمجھ کر نہیں بیوی سمجھ کر ہمبستری کرلی تو ایسی صورت میں شخص مذکور کی بیوی اس پر حرام ہوگئ سالی پر وطی بالشبہ کی عدت لازم ہے جب سالی کی عدت گزر جائے تو شخص مذکور کی بیوی اس پہ حلال ہوجائگی
🍀خلاصۂ کلام یہ ہے کہ سالی سے جنسی تعلقات رکھنے کے بنیاد پر نکاح پہ کوئ فرق نہیں پڑتا نکاح باقی رہتا ہے برقرار رہتا ہے ہاں البتہ سالی سے ناجائز تعلقات رکھنا ناجائز وحرام گناہ کبیرہ ہے اس لئے دونوں پہ لازم ہے کہ صدق دل سے توبہ واستغفار کریں صدقہ وخیرات کریں ایک دوسرے سے دور رہیں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا مکمل عہد کریں اگر اسلامی حکومت ہوتی تو دونوں کو سنگسار کرنے کا حکم دیتی اور اگر دونوں شادی شدہ ہوں تو ان کی سزا رجم ہے اور اگر غیر شادی شدہ ہیں تو سو (100) سو (100) کوڑے مارے جائیں۔ یہ اس صورت میں ہے کہ شرعی طور پر فعل زنا ثابت ہوجائے خیر -
*🍁واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍁*
*☘️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب☘️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم👇*
*بندۂ احقر فقیر صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر خطیب وامام گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور ضلع بستی*
*💓ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب💓*
*✔️الجواب صحیح*
*محمـــد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۱۲) شعبان المعظم ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
ہمیں فالو کریں