السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 سوال کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسلے کے بارے میں کہ ایک سنی اگر کسی وہابی یا یوبندی سے قربانی کرائے تو قربانی ہوگی یا نہیں اور اگر نہیں ہوگی تو کیوں مدلل جواب عنایت فرمایں مہربانی ہوگی 
 المستفتی محمد شمس الدین قادری ... یوپی 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبركاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب 
 فقهاۓ اکرام کی تصریحات کے مطابق دیوبندی وہابی اپنے عقائد کی بنیاد پر کافر و مرتد ہیں اور کافر و مرتد کا ذبیحہ حرام مردار ہے 
حضوراعلی حضرت سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ تحریرفرماتےہیں؛ کسی بدعقیدہ کے ہاتھ کاذبیحہ مردار وحرام ہے اب اگرقربانی اس سےاگرکرائیں گے توقربانی نہیں ہوگی اگرکسی نےکروایا تووہ جانور حرام ہوگیاہے اورقربانی نہیں ہوگی ۔
(فتاوی رضویہ مترجم جلد۲۰ صفحہ ۲۴۶) 
 (اور ایسا ہی ضیاءشریعت جلداول صفحہ۲۶، میں ہے) 
 وﷲ ورسولہ اعلم بالصواب؛ 

کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری گونڈوی