السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
15 اگست یا26 جنوری منانا کیسا ہے
سائل قاری عارف رضا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب👇
26 جنوری یا15 اگست ہندوستانی کےلئے خوشی کادن ہے کیونکہ 15اگست کوانگریزوں
کےظلم و ستم اوربالادستی سےتمام ہندوستانیوں کوآزادی ملی جس کی خاطر حضرت علامہ فضل حق خیرآبادی وغیرہ علمائےاہلیسنت نےفتوی جہاددیاتھااورہزاروں مسلمان ہندنےاس کےلئے اپنی جانیں قربان کی تھی اور26جنوری کوجمہور ہند کادستور مرتب کیاگیا جس میں مسلمانوں کواپنے بعض معاملات جیسے نکاح طلاق میراث وغیرہا میں احکام شرعیہ نفاذ کی اجازت ملی اس لئے یہ دونو ں دن مسلمان ہند کےلئے خوشی کےدن ہیں اوراظہارخوشی کےلئے جلوس نکالنا عوام وخواص میں متعارف ہے بشرطیکہ اس میں کسی ممنوعات شرعیہ کاارتکاب نہ ہو مثلا کسی مجسمہ یاکسی کافر کی تعظیم یااس کوسلامی دینا کوئ غیرشرعی نعرہ لگانا
جیسے وندے ماترم بولنا کفر ہے اور جئے ہند کہنا یہ لفظ ہندوں کا شعار ہے یہ لفظ جب کوئی بولتا ہے تو اس سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ بولنے والا ہندو ہے اس لئے مسلمانوں کو جائز نہیں کہ اس قسم کے الفاظ استعمال نہ کریں
حدیث میں ہے وایکم وزی الاعاجم
عجمیوں کے طریقوں سے دور رہو
فتاوی شارح بخاری کتاب العقائد باب الفاظ الکفر
جلد دوم ص463
ہاں ہندوستان زندہ باد کہہ سکتے ہو-
فتاوی فقیہ ملت جلددوم صفحہ 288پرہے
ماخوذ فتاوی برکات رضا صفحہ48
واللہ اعلم ورسولہ
کتـــــــــــــــــــــــــــبہ
غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ
ہمیں فالو کریں