کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ شعبان المعظم کے پندرہویں رات کا نام کیا ہے اور اس کے کتنے نام ہیں؟اور دوسرا پندرہویں شعبان المعظم کے روزے کی کوئی ایک فضیلت تحریر فرمادیں۔۔
العاض::محمد عارف رضا کانپوری یوپی: متعلم ۔۔ دارالعلوم اہلسنت حاجی آدم صدیق مدنپُرہ ممبئی
وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوھاب
شعبان المعظم نام کی کثرت بھی فضیلت پر دلالت کرتی ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ شعبان و شب برات کے نام کثیر ہیں جو ان کے عُلوِّ مرتبت پر دلالت کرتے ہیں ، ذیل میں شعبان وشب برات کے نام اختصار کے ساتھ لکھے جاتے ہیں ـ
اور شب برات کے نام یہ ہیں ـ
لیلتہ النصف من شعبان ، لیلتہ مبارکتہ ، لیلتہ البراء ، لیلتہ القسمتہ ، لیلتہ التکفیر، لیلتہ الا جابتہ ، لیلتہ الشفاعتہ ، لیلتہ عید الملائکتہ ، لیلتہ الصَّک، لیلتہ الجائزتہ، لیلتہ الغفران، لیلتہ العتق من النیران ـ
پندرہویں شعبان کا روزہ ـ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا ارشاد ہے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ فرمایا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ـ
اذ کانت لیلتہ النصف من شعبان فقوموا لیلھا وضوموا یومھا فان اللہ تعالی ینزل فیھا لغروب ، الشمس الی السماء الدنیا ویقول اللہ الامن مستغفر فاغفر لہ الا من مسترزق فارزقہ الامن مبتل فاعافیہ الامن کذا الامن کذا حتی یطلع الفجر اھ
ترجمہ: جب شعبان کی پندرہویں رات ہو تو اس رات کو قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو کیونکہ اس رات میں اللہ تعالی کی تجلی آفتاب کے غروب ہونے کے وقت سے ہی آسمان دنیا پر ظاہر ہوتی ہے اور اللہ تعالی فرماتا ہے کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ اسے بخش دوں ـ کیا کوئی رزق مانگنے والا ہے اسے عطاکروں ـ کیا کوئی مصیبت زدہ ہے کہ اسے چھوڑ دوں ـ کیا کوئی فلاں حاجت والا ہے میں اس کی حاجت پوری کردوں حتی کہ صبح ہوجاتی ہے ـ
اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب پندرہویں شعبان آئے تو رات کو قیام کرو اور دن میں روزہ رکھو ـ
مسلم شریف کے حدیث سے بھی پندرہویں شعبان کے روزے کی فضلیت ظاہرہے ـ
عن عمران بن حُصین رضی اللہ عنہ أن رسول اللہ صلی تعالی علیہ وسلم قال لہ اولأ خر أ صحت من سرر شعبان قال لا قال اذاأ فطرت فصم یومین مکانہ ـ
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ان سے یا کسی اور سے فرمایا:
تم نے شعبان کے واسط روزہ رکھا ہے؟ انہوں نے کہا نہیں آپ نے فرمایا عید کے بعد تم دو روزے رکھ لینا ـ
(حوالہ مسلم شریف جلد ۱ ، ص۳۶۸ کتاب الصیام باب صوم سرر شعبان)
(فضائل شعبان وشب برات ص ۲۸)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد مشاہد رضا قادری رضوی عفی عنہ انٹیاتھوک بازار (گونڈہ)
ہمیں فالو کریں