*🕳️کونڈوں میں پوریاں ہی کیوں بناتے ہیں, نیز پوری بنانے کی وجہ؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــ◆_*
*(🌻)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ(🌻)*
*📜سـوال__________↓↓↓* 
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ کونڈوں میں ہم پوری ہی کیوں بناتے ہیں پوری بنانے کی وجہ کیا ہےتمام مفتیان عظام توجہ فرمائیں اور با حوالہ جواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا 
*✒️سائل..... نظام اختر پیلی بھیت*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*(🌻)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(🌻)*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*  
📝مذکورہ سوال میں یہ ہے کہ کونڈوں کی نیاز میں ہم پوریاں ہی کیوں بناتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہوگا کہ یہ طور طریق صرف ہمارے ہی نہیں بلکہ ہمارے اسلاف کے بزرگان دین کا برسوں سے رہا ہے جیسا کہ حکیم الامت محقق اہل سنت مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی بدایونی ثم گجراتی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رجب شریف کے مہینہ کی 22 تاریخ کو یوپی میں کونڈے ہوتے ہیں یعنی نۓ کونڈے منگاۓ جاتے ہیں اور سوا سیر میدا اور سوا پاؤ شکر سوا پاؤ گھی کی پوریاں بنا کر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرتے ہیں , فاتحہ ہر برتن میں اور ہر کونڈے پر ہوجاۓ گی -

*(📗حوالہ "اسلامی زندگی "صفحہ نمبر 69 و 127)*

 ⚡اور فقیر کی نظروں سے بھی گزرا ہے کہ کئ جگہ کئ انداز میں کونڈے بھرے جاتے ہیں کہیں حلوہ پوری تو کہیں کھیر پوری تو کہیں پوری چھولے تو کہیں خستہ وغیرہ وغیرہ بنا کر امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایصال ثواب کیا جاتا ہے -
 🍂میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر جگہ کے لوگ اپنے اپنے انداز میں کونڈے کی نیاز دلاتے ہیں اور حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایصال ثواب کرتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ صرف پوریاں ہی کے کونڈے بھرے جائیں اور اسی پر نیاز دلائ جاۓ لہذا کونڈے کی فاتحہ کے لئے کھیر پوری کا ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ کسی بھی حلال کھانا یا شیرنی پر امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام سے فاتحہ دلا سکتے ہیں -
🖊️جیسا کہ فقیہ اعظم ہند حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ ہر حلال چیز پر فاتحہ ہو سکتی ہے -

*(📔فتاویٰ امجدیہ" جلد چہارم" صفحہ نمبر" 28)*

🍁تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کے طور طریق کو اپنا لیا ہے کہ وہ کونڈے کی نیاز میں پوریاں بناتے آۓ تو ہم بھی صرف پوریاں ہی بنائیں یہ کوئ ضروری نہیں ہے کہ ہم صرف پوریاں ہی بنائیں گے تو کونڈے کی نیاز ہوگی اور امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایصال ثواب ہوگا - نہیں بلکہ ہر حلال اشیاء پر کونڈے کی نیاز دلائ جا سکتی ہے اور ایصال ثواب کیا جا سکتا ہے "

*🌱واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🌱* 
*♦️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب♦️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*

✅الجواب صحیح 
محمد مشـاہد رضـاقـادری رضـوی خـادم التـدریس دارالعــلوم شہیــد اعــظم دولھــاپــور پہـــاڑی انٹیـــاتھوک بـــازار ضلـــــع گــــونڈہ الھنــــــد🇮🇳
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۲۷)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌐🕋🌐ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*