*🕳بیڑی, سگریٹ, گٹکھا, تمباکو, پان وغیرہ کا استعمال کرنا نیز کرنے والوں کا شرعی حکم؟ 🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*

*📜سـّوال_________↓↓↓*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ گٹکھا, تمباکو, پان کھانا اور بیڑی, سگریٹ, پینا، وغیرہ ان چیزوں میں نشا ہوتا ہو کیا یہ سب کھانا پینا حرام ہے اور جو پیتا ہو اس پر کیا حکم ہے۔؟؟  
مع حوالہ جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
*✒️سائل... محمد اشفاق عالم بنگال🍃*

*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*

*✅الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب👇* 
📝تمباکو نوشی قلیل مقدار میں حلال ہے اور کثیر نشہ لانے کی مقدار میں حرام ہے ,

ردالمحتار میں ہے 👇
*(الحاصل انہ لا یلزم من حرمۃ الکثیر المسکر حرمۃ قلیلہ ولا نجاستہ مطلقاً الا فی المائعات لمعنیٰ خاص بھا اما الجامدات فلا یحرم منھا الا الکثیر المسکر ولا یلزم من حرمتہ نحاستہ کالسم القائل فانہ حرام مع انہ طاہر"اھ)*

*(📔ردالمحتار"جلد پنجم "صفحہ نمبر "293)*

📌اور پان کھانے کے تعلق سے جواب میں سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ پان کھانا نہ سنت ہے نہ مستحب صرف مباح ہے , ہاں بعض عوارض خارجیہ کے باعث مستحب ہو سکتا ہے جیسے نہ کھانے میں میزبان کے دل شکنی ہو یا بوسئہ زوجیت کے لئے منہ کو خوشبودار کرنے کی نیت سے بلکہ واجب بھی جیسے ماں باپ حکم دیں اور نہ ماننے میں اس کی ایزا ہو یوں ہی عارض کے سبب مکروہ بھی ہو سکتا ہے جیسے تلاوت قرآن مجید میں , بلکہ حرام بھی جیسے نماز میں -

*(📗فتاویٰ رضویہ شریف مترجم "جلد 24 "صفحہ نمبر "557)*

🍃البتہ پان کا بھی وہی مسئلہ ہے کہ اگر پان میں تمباکو قلیل مقدار میں ہو تو حلال ہے ورنہ کثیر نشہ لانے کی مقدار میں ہو تو حرام ہے -

🎗️اب رہی بات کہ بیڑی سگریٹ نوشی کیسا ہے تو اس کا بھی وہی حکم ہے جو اوپر ذکر کیا جا چکا ہے کہ بیڑی سگریٹ کا تمباکو بھی قلیل مقدار میں حلال ہے مگر اس کے پینے سے منہ خراب ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے منہ سے ایک خاص قسم کی بدبو پیدا ہوتی ہے یہ عمل اپنے پیسوں کو برباد کرنا اور آگ سے جلانا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے منہ کو بدبودار بھی کرنا ہے اگر منہ میں بدبو ہے اور اس طرح مسجد میں جائیں تو اغل بغل والے نمازیوں کو اور فرشتوں کو تکلیف ہوگی - لہذا جو لوگ بیڑی اور سگریٹ پیتے ہیں وہ اولاً اس سے باز آئیں اور اگر کسی وجہ سے باز نہیں آسکتے تو انہیں چاہیۓ کہ نماز سے 30 , 40 , منٹ پہلے پی کر خوب اچھی طرح مسواک وغیرہ کرکے منہ صاف کرلیں تاکہ بدبو اچھی طرح ختم ہوجاۓ اور اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو -

*(📗سراج الفقہا کی دینی مجالس" صفحہ نمبر" 149)*

💦اور گٹکھا کا بھی وہی حکم ہے کہ اس میں بھی تمباکو ہوتا ہے اور اس سے بھی منہ خراب ہوتا ہے اور یہ بھی عمل پیسوں کا برباد کرنا ہے ان سب سے احتراز ضروری ہے - لہذا کوئی شخص ان سب چیزوں کا استعمال کرے تو بالا مذکورہ باتوں کا خاص خیال رکھے "

*🍃واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍃* 
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*

*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی*،رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
 *_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: ۱٣ رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553*
*📲+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*