🌹اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ🌹*
_*📜 الســــــــــــــــــوال👇*_
*کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کہ بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ*
*جہاد کرنا کون کون سے مہینے میں جائز نہیں ہے تمام مفتیان عظام توجہ فرمائیں اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے گا"*
*☘ سائل... شہرالدین رضوی☘*
*_◆ــــــــــــــــــــ 🔳 🔳 🔳 ــــــــــــــــــــ◆_*
*🌹وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ*🌹
*📚✒الجوابــــ بعون الملک الوھابـــــ👇*
*جہاد فی سبیل للہ بین الایمان و الکفر کسی بھی ماہ میں ناجائز نہیں کیونکہ ادب کیلٸے ادب ہے قرآن مقدس میں اگرچہ چار ماہ کی حرمت و عظمت پر خطبہ پڑھا ہے لیکن اگر کافر ماہ حرمت کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے مٶمن سے جنگ کرے تو اس ماہ حرمت میں بھی مٶمن کو جنگ کرنے کی اجازت ہے جیسا کہ باری تعالی کا فرمان عالیشان ہے*
*اَلشَّهْرُ الْحَرَامُ بِالشَّهْرِ الْحَرَامِ وَ الْحُرُمٰتُ قِصَاصٌؕ-فَمَنِ اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ فَاعْتَدُوْا عَلَیْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدٰى عَلَیْكُمْ۪*
*ادب والے مہینے کے بدلے ادب والا مہینہ ہے اورتمام ادب والی چیزوں کا بدلہ ہے۔توجو تم پر زیادتی کرے اس پر اتنی ہی زیادتی کرو جتنی اس نے تم پر زیادتی کی ہو*
*📗( سورہ بقرہ آیت ١٩٤ )*
*اس آیت کے تحت مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ*
*مسلمانوں کو حرمت والے مہینوں میں لڑنا نہایت بھاری لگ رہا تھا اس لئے ان کی مزید تسلی کیلئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہ حرمت والے مہینے میں جنگ کی اجازت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور یہ اجازت کفار کی طرف سے حرمت پامال کرنے کی وجہ سے دی گئی ہے۔*
*📗( تفسیر صراط الجنان سورہ بقرہ تحت آیت ١٩٤ )*
*جس کی حرمت وعزت کا بیان رب نے بیان فرمایا وہ مہینے چار ہیں*
*تین متصل اور ایک الگ*
*1ذوالقعدہ۔2۔ذوالحجہ 3محرم الحرام۔4۔ رجب المرجب*
*ان کی حرمت وعزت مٶمن کیلٸے کچھ یوں ہے کہ ان میں عبادت کرنے کا ثواب بہت ملتا ہے اور اسی طرح ان میں گناہ کا عذاب بھی بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے ان مہینوں میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیۓ*
*اور ہر قسم کے گناہوں سے بچنا چاہیئے*
*لیکن زمانہ جاہلیت میں لوگ*
*ان مہینوں کی حرمت کے قائل تھے اور ان میں قتال حرام جانتے تھے*
*📗( ماخوذ بارہ ماہ کے فضائل صفحہ نمبر 245*
*مصنف مولانا نور محمد قادری رضوی)*
*لیکن اسلام نے حرمتِ ماہ کی تعظیم برقرار رکھتے ہوٸے حکم دیا کہ اگر کافر حرمت والے ماہ میں جنگ کرے تو تم بھی ان سے جنگ کرنے میں گریز نہ کرو*
_*🌹و اللہ اعلم و رسولہ 🌹*_
*_◆ــــــــــــــــــــ 🔳 🔳 🔳 ــــــــــــــــــــ◆_*
*((✍)) کتبـــــــــــــــه👇*
*حضرت علامہ و مولانا محمد الطاف حسین قادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی*
*📖 خادم التدریس دارالعلوم غوت الوری ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھنـــــــــــد*
*✅عمدہ اور ٹھوس جواب ہے ماشاءاللہ سبحان اللہ،*
*جزی اللہ المجیب لانہ فی ترتیب الجواب مصیب*
*العبد الاثیم :- سید شمس الحق برکاتی مصباحی*
*ماشاءاللہ بہت عمدہ و جامع*
*الجواب صحیح و المجیب نجیح*
*العبد الثیم:-محمد جابرالقادری رضوی مسجد نور جاجپور اڑیسہ*
*ماشاء اللہ بہت عمدہ جواب*
*✅الجوابـــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح*
*اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضـا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی مقام کھمریا تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد*
*ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ وجامع وتحقیق جواب*
*✅ الجواب ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)*
*_◆ـــــــــــ((🖍))ــــــــــــ◆_*
*🖥 المرتب محمد توصیف رضا اسماعیلی☘*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ💠👇♻ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
ہمیں فالو کریں