*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی کے فوت ہوجانے پر بعض لوگوں کا اس کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ تو جنتی ہے تو اسکا کہنا درست ہے یا نہیں؟
جزک اللّٰہ تبارک و تعالیٰ خیرا کثیرا فی الدارین 
*سائل..... محمّد قمر الدین خان قادری صاحب*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
بخاری شریف کی حدیث پاک ہے حضرت ابوالاسود کہتے ہیں کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس مسلمان کے اچھے ہونے کی گواہی چار آدمی دیں اللہ تعالٰی اس کو جنت میں داخل فرمائے گا ہم نے پوچھا کہ اگر تین آدمی گواہی دیں؟ آپ نے فرمایا اسے بھی جنت ملے گی پھر ہم نے پوچھا اگر دو آدمی کسی کی اچھائ کی گواہی دیں؟ تو آپ نے فرمایا اگر دو آدمی گواہ ہوں پھر ہم نے ایک آدمی کی گواہی کے متعلق کچھ نہ پوچھا -

*📕(بخاری شریف, کتاب الجنائز "جلد اول"صفحہ نمبر "183 "حدیث نمبر "1368)*

نیز حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ ایک جنازہ کو لیکر گزرے تو لوگوں نے اس کی اچھائ بیان کی,  حضور پاک ﷺ نے فرمایا واجب ہوگئ,  پھر لوگ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی تو رسول اللہ ﷺ نے پھر فرمایا واجب ہو گئ - حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا آقا کیا واجب ہو گئ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم لوگوں نے ایک کی اچھائ بیان کی تو اس کے لئے جنت واجب ہو گئ اور وہ جس کی تم نے برائ بیان کی تو اس کے لئے دوزخ واجب ہو گئ تم لوگ زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو -

*📓(بخاری شریف, کتاب الجنائز" جلد اول" صفحہ نمبر "183" حدیث نمبر "1367)*

تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ اگر مسلمان کسی جنازے کو دیکھ کر اس کی اچھائ بیان کرے تو یقیناً اس پر بھی جنت واجب ہوگئ, تو بلا شک و شبہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک مسلمان بھائ کے جنازے کو دیکھ کر اگر دوسرا مسلمان بھائ اس کی اچھائ بیان کرتے ہوئے اسے جنتی کہے تو اس میں کوئی خرابی نہیں جیسا کہ حدیث شریف سے ثابت ہے "

*واللّٰہ تبارک وتعالیٰ اعلم بالصواب* 
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خــادم الـــقـــوم: مــحــمّــد آفــتــابـــــ عـــالـــم رحـمـتـی مــصــبــــاحـی دہـلــــوی صــاحــبــــــ قــبـلـہ مــــدظــــلــــہ العــــالــــی والنـــورانـی خـطـیــبــــــ و امـــام جـــامـــع مـــســـجــــــد مــہاســـمـــونــد(چھــتــیــس گـڑھ)(الـھــنــد)*
*(مــــــورخــــــہ:👈 19/02/2020)*

*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عامل رضـا خان المعروف ضیاء انجم قادری رضوی* مقام کھمریا پوسٹ تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی الہنـــــــــــــــــــــــد
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد مـکّـی رضــا خــان قــادری نــظـامـی*
*مــہــســوتھــوی ســیــتا مــڑھــی(بــہــار)*
*...........................................................*