☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
_📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*حضرات ایک سوال ہے اور سوال یہ ہے ہندو کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا اور وہ پیدا ہوتے ہی انتقال ہوگیا اب وہ لڑکا حشر کن لوگوں کے سات ہوگا ہندو کے سات یا مسلمان کے سات۔۔۔اور کیا وہ بچہ جنتی ہوگا یا جہنمی ۔*
*اسکا جواب قرآن و حدیث کے سات دیں تو کرم نوازش ہوگی ۔*
*فقط والسلام*
*🍀سائل:👈 محمد شاہنواز عالم*
*راجستھان🍀*
*_◆ـــــــــــــــــــــ(🌾🥦🎋)ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
*📚 الجواب بعون الملک الوھاب اللہم ھدایت الحق والصواب👇*
*کافر کے نابالغ بچوں کے جنتی وجہنمی ہونے میں علماء کرام کے درمیان اختلاف ہے،بعض کہتے ہیں کہ جنتی ہیں اور بعض کے قول کے نزدیک جہنمی۔*
*اور اسی اختلاف کی بنیاد پر امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ نے خاموشی اختیار کی ہے ؛ اور ان کے ثواب وعذاب کے بارے میں کوئی رائے قائم نہیں کی''*
*جیسا کہ رئیس المحدثین عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ کی کتاب👇*
*📘تکمیل الایمان اردو صفحہ نمبر ٦٧*
*میں ہے'کہ مشرکین کے اطفال کے متعلق امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ نے توقف کیا ہے، اور انہوں نے دلائل میں تعارض کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہے، اور ان کے ثواب وعذاب کے متعلق بھی کوئی واضح رائے قائم نہیں کی۔*
*لیکن بعض علماء کرام کا خیال ہے کہ ایسے بچے دوزخ میں جائیں گے اور بعض کہتے ہیں کہ بہشت میں۔*
*محمد بن الحسین فرماتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بےگناہ عذاب نہیں کرتا اس لئے یہ بچے مسئول نہیں ہوں گے،*
*🖍لھذا زید وبکر پر لازم ہے کہ اس مسئلہ میں ہرگز نہ الجھیں ، اور امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کی پیروی کرتے ہوئے خاموشی اختیار کریں ورنہ بحرعمیق میں اپنے آپ کو ڈالنے کے مترادف ہوں گے، اور👇*
*(📚👉 فتاویٰ امجدیہ جلد اول صفحہ ٤١٤)*
*کے جواب سے بکر کی تائید نہیں ہورہی ہے_ بلکہ اس کا مطلب یہ ہیکہ کافر ماں باپ کے ناسمجھ بچہ کا اسلام معتبر نہیں،، اور مرجائے تو دنیا میں اس پر حکم وہی ہوگا جو والدین پر حکم ہے' اور مسلمانوں کی طرح غسل وکفن بھی نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی اس کی نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی،،، باقی آخرت میں ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا خدا بہتر جانتا ہے،*
*ھذا ما سنح لی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب المفتقر الی رحمتہ اللہ التواب*
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*✍شـــــــــرف قـــــلـــــــم👇*
_*حــضــــرت عــــلامــہ و مـــولانــا مـــحــــمــــد عـــــمــــران رضـــــا ســـاغــــر صــــاحــــب قــبــــلـــــہ مــــد ظـــلــہ الـــعــــالــــی والـــنــــورانــــی*_
*خطیب وامام سنی نورانی مسجد ہسدرگہ چترادرگہ ضلع (کرناٹک)*
*ماقال المجیب فھو حق واحق ان یتبع*
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*بــتاریـخ(17)دسمبر (2019)عــیــســوی🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🖥المـــــرتـــــب🖥*
*🌹رضـــــی احـــــمـــــد قـــــادری سیـــــتـــــا مـــــڑھــــی بـــــہار
*•─────────────────────•*
ہمیں فالو کریں