*✧✧✧ـــــــــــــــــ{📍}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*
_*❣اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣*_
*📜السوال__________↓↓↓*
*👈کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بابت کہ حالت روزہ میں گل منجن کرنا درست ہے یا نہیں ؟*
*🖊المستفتی :👈 وصی اللہ فیضی سا کن رموا پور پوسٹ بیروا ایس نگر*
*✧✧✧ـــــــــــــــــ{💎}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*❣وَعَلَيْكُم السـَّلَام وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ❣*
*📝الجـــــــــواب بعون الملک الوھاب(👇)*
_*صورت مسئولہ میں حالت روزہ میں گل منجن استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے*_
_*📍جیساکہ فتاوی بحر العلوم جلد دوم ص۲۷۶ مکتبہ امام احمد رضا اکیڈمی بریلی شریف :میں ارشاد فرماتے ہیں👇*_
*(📕👈فتاوی رضویہ جلد چہارم ص ۵۷۸ پر تمباکو کو جسے کھینی کہا جا تا ہے ، منھ میں رکھنے کو روزہ توڑ نے والا بتایا ہے گل بھی اسی قسم کی ہے کھینی کی طرح اس کا بھی لوگ استعمال کرتے ہیں اس لئے اس کا استعمال بھی مفسد صوم ہے*_
_*🎗لہذا کچھ علماء، وحفاظ حالت روزہ میں گل منجن کا استعمال کرتےہیں وہ اس جواب کو بغور پڑھکر عبرت پکڑیں اور حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال کو مفسدم صوم سمجھتے ہوئے قطعی قطعی استعمال نہ کریں :*_
*((📗👈ایک فتوی مرکز تربیت افتاء جلد اول ص ۴۷۰))*
_*پر ایک صورت میں گل منجن کے استعمال میں تخفیف کا حکم ہے جس کو دلیل بناکر غیر شرعی اعتبار سے فائدہ اٹھا تے ہیں*_
_*🎗علمائے محتاطین کے نزدیک حضور بحر العلوم علیہ الر حمہ والرضوان کا حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال میں احتیاط سے بھر پور فتوی یے اور یہی مناسب بھی ہے اسلئے کہ عذر کی بنا پر حالت روزہ میں گل منجن کے حکم میں تخفیف ہے تو پھر بیڑی، کھینی، گٹکھا، کا استعمال کرنے والے بھی قبل فراغ ضرور استعمال کرتے ہیں تو کیا حالت روزہ میں اس کا استعمال بھی جائز قرار دیا جائے گا*_
_*🎗اگر بغیر گل منجن کے فراغ نہیں ہوتا تو سحری کے وقت فارغ ہو جائیں یا بعد افطار رفع حاجت کریں ویسے بھی اگر دس، بارہ گھنٹے پاخانہ سے فارغ نہیں ہوئے تو، مر، نہیں جا یئنگے کہ حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال کی رخصت دے دی جائے*_
_*🎗حالت روزہ میں گل منجن کے استعمال میں جن قیود کا ذکر ہے اس کا لحاظ علماء، حفاظ عوام نہیں کرتے ہیں وہ صرف جواز کا حکم دیکھتے ہیں اسلئے اس حکم میں روزہ کا تحفظ نہیں ہے ، نئے فتنہ کا دروازہ کھولنا ہے روزہ کا تحفظ فتوی بحرالعلوم میں ہے اسلئے عوام کے درمیان اس فتوی کو بیان کریں تاکہ عوام مفسد صوم جیسے جرم کے ارتکاب سے محفوظ ومامون رہے*_
_*🎗اکثر دیکھا گیا ہے کچھ علماء وحفاظ وعوام حالت روزہ میں گل منجن استعمال کرتے ہیں اور کہتے ہیں جائز ہے اسلئے جس میں اندیشئہ فتنہ، مفسد صوم، کا ظن غالب ہو اس سے بچنا ہی بھتر ہے ورنہ عوام جری ہو جائے گی :*_
*بہ پنج بیضہ کہ سلطان ستم روا دارد زنند لشکر یانش ہزار مرغ بہ سیخ*
_*🎗اسلئے حضور بحرالعلوم کے فتوی پر عمل کرنا زیادہ انسب ہے ویسے مفکر ملت حضرت علامہ مفتی محمد شمساد احمد رضوی شیخ الحدیث شمس العلوم گھنٹہ گھر بدایوں شریف ماہر رضویات حضرت علامہ مفتی امجد رضا امجد ادارہ شرعیہ بھار سے گل منجن حالت روزہ میں استعمال کے تعلق سے رائے لیا تو ان کا جواب یہی تھا کہ بحر العلوم کے فتوی پر عمل کریں اس میں روزہ کا تحفظ ہے اور فساد روزہ سے اجتناب بھی لازم وضروری ہے*_
*واللہ اعلم بالصواب*
*✧✧✧ـــــــــــــــــ{💎}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*✍کـتـــــــــــــــبہ(👇)*
*حـضـرت عــــلامـہ و مـــولانا محـمـــد رضـــــا امـجـــــدی صــاحـب قــبلہ مــدظـلہ الـعالـی والــــنورانـی*
*✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌹}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🗂 مؤرخہ:👈(۰۲) رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ*
*✧✧✧ـــــــــــــــــ{🌹}ـــــــــــــــــــــ✧✧✧*
*🖥 المشـــتہـــــــــــر (👇)*
مـحمــد نــورجمـــال رضـــوی دیــناجپــوری ویــــسٹ بــــنگال
✧✧✧ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ✧✧✧
ہمیں فالو کریں