السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکہ عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں دلائل کے ساتھ مہربانی ہوگی 
ساٸل,, محمد حشمت رضا بہار 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
 صورت مسئولہ کہ تحت حضور بحر العلوم تحریر فرماتے ہیں عید گاہ میں نماز جنازہ جائز ہے در مختار میں ہے؛ وکرھت تحریما فی مسجد جماعة ای المسجد الجامع ومسجد المحلة(کتاب الجنائز) اور دوسری جگہ ہے کہ عیدگاہ صرف اقتدا میں مسجد کا حکم رکھتی ہے اس سے معلوم ہوا کہ عیدگاہ میں نماز جنازہ بلا کراہت جائز ہے ہاں اگر میت سے نجاست نکل رہی ہو جس سے عیدگاہ ملوث ہوجانے کا خطرہ ہو تو۔ منع ہوگا 
 (فتاویٰ بحر العلوم جلد دوم باب الجنائز)
 واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ؛ محمد آمین قادری رضوی 
خادم بارگاہ حضور صدر الافاضل دارالعلوم جامعہ نعیمیہ مراداباد یوپی (الھند) 
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ