*🕳️کرونا وائرس سے مرنے والے شہید ہیں یا نہیں؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*☘️السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ☘️*

*📜سـوال__________↓↓↓* 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کرونا وائرس سے مرنے والے کو شہید کا مرتبہ ملے گا مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی "
*✍️السـائل.محمّد عتیق قادری یوپی مرادآبادی کندرکی*

*📡ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*☘️وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ☘️*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇* 
📝پہلے یہ جان لیں کہ کرونا وائرس ایک قسم کی وبائ مرض ہے اور مرض میں مرنے والے کو بھی شہید کہتے ہیں - *فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی تحریر فرماتے ہیں کہ*👇
جو شخص طاعون میں مرے وہ شہید ہے.اور اسے شہید حکمی کہتے ہیں بے - 

✨اب ہمیں یہ جاننا ہے کہ شہادت کی کتنی قسمیں ہیں اور کون کون سی ہے تو درج ذیل ذکر کیا جارہا ہے کہ ملاحظہ فرمائیں 
شہید کی تین قسمیں ہیں 👇
شہید حقیقی, شہید فقہی, شہید حکمی, 

*(1)*👈شہید حقیقی اسے کہتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جاۓ -

*(2)*👈اور شہید فقہی اسے کہتے ہیں کہ عاقل بالغ مسلمان جس پر غسل فرض نہ ہو وہ تلوار وبندوق وغیرہ آلۂ جارحہ سے ظلماً قتل کیا جاۓ ,اور قتل کے سبب مال نہ واجب ہوا ہو,  اور نہ زخمی ہونے کے بعد کوئی فائدہ دنیا سے حاصل کیا ہو,  اور نہ زندوں کے احکام میں سے کوئی حکم اس پر ثابت ہوا ہو یعنی اگر پاگل, نابالغ, یا حیض و نفاس, والی عورتیں اور جنب شید کیۓ جائیں تو وہ شہید فقہی نہیں ,

*(3)*👈اور شہید حکمی وہ ہے کہ جو ظلماً نہیں قتل کیا گیا مگر قیامت کے دن وہ شہیدوں کے گروہ میں اٹھایا جائے گا, 
حدیث شریف میں ہے 👇
سرکار اقدس ﷺ نے فرمایا کہ خداۓ تعالیٰ کی راہ میں شہید کیۓ جانے کے علاوہ سات شہادتیں اور ہیں 👇
🍃جو طاعون میں مرے شہید ہے, جو ڈوب کر مرجاۓ شہید ہے, جو ذات الجنب (نمونیہ) میں مرے شہید ہے, جو پیٹ کی بیماری میں مر جائے شہید ہے, جو آگ میں جل جاۓ وہ شہید ہے, جو عمارت کے نیچے دب کر مرجاۓ وہ شہید ہے, اور جو عورت بچہ کی پیدائش کے وقت مرجاۓ وہ بھی شہید ہے -

*(📗مشکوٰۃ شریف "صفحہ نمبر "136)*
*(📔بحوالہ "خطبات محرم" صفحہ نمبر " 21 تا 22)*

🍂تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ جو طاعون میں مرے وہ شہید ہے 
اور کرونا وائرس ایک قسم کی وبائی طاعون ہے اس لئے اس میں مرنے والے کو شہید حکمی کہتے ہیں - اور وہ بیشک شہید کا مرتبہ پاۓ گا اس میں کوئ شک و شبہ نہیں "

*🍁واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍁* 
*🍂المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍂*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم* 
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (٣٠)رجب المرجب ١٤٤١؁ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*