☆ *_اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ_*☆
_📜🌺 الســـــــــوال🌺_
*سسر نے بہو کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، ہاتھا پائی بھی ہوئی ، بہو نے شور مچایا تو سسر بھاگ گیا ۔ بہو اپنے گھر چلی گئی اور طلاق کا مطالبہ کیا ، شوہر نے طلاق نہیں دی ، لڑکی والوں نے کورٹ سے طلاق لے لی اب وہ لڑکی کا نکاح دوسری جگہ کروانے لگے ہیں۔*
*👈 سسر کے لیے کیا حکم شرع ہو گا۔؟*
*👈 حرمت مصاہرت کو مد نظر رکھتے ہوئے بیوی شوہر اور سسر پر کیا حکم ہو گا۔؟*
*👈 طلاق ہوئی یا نہیں ۔۔؟*
*👈 جو اب نکاح کیا جا رہا ہے اسکا کیا حکم ہو گا۔؟*
*🍀سائل:👈 محمد وقاص عطاری*
*فیصل آباد (پاکستان)🍀*
*_◆ـــــــــــــــــــــ(🖍📚🖍)ــــــــــــــــــــــ◆_* *☆وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆*
_*📚 الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇*_
*صورت مستفرہ میں ھوسکتاھے کہ لڑکی اپنے اس بیان میں صحیح ھوکہ اس کے سسر نے اس کے ساتھ زنا کرنا چاھا ۔لیکن پہلے یہ ثابت ھوکہ اس کا سسر یقینا غلط ارادے سے اس کو پکڑا کیونکہ سوال سے یہ ظاھر ھے کہ اس کے سسر نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ھاتھاپائ کی تو اس کے دو الگ الگ مفھوم ھو سکتے ھیں ۔جو بشہوت و بغیر شہوت الگ الگ ارادوں سے ھو سکتے ھیں👇*
*1⃣ اول۔ لڑائی جھگڑے کے طور پر*
*2⃣ دوم۔ قضاۓ شہوت کے طورپر*
*اوراگر بشہوت زیادتی کی مدعیہ بہو ھو تو ھوسکتا ھے کہ محض زید سے جان چھڑانے کیلۓ بطور بہانہ یہ کہا ھو اوراگربشہوت سسر مدعی ھو تو یہ بھی بہو سے چھٹکارا لینے کا حیلہ ھو سکتا ھے ۔*
*لھذا ان صورتوں میں شوھر کی تصدیق پر حرمت مصاھرت کا حکم ھوگا ۔سسر اور بہو کے دعوے یا اقرار وانکار کا اعتبار نہ ھو گا ۔*
*جیساکہ استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ نےتحریر فرمایا👇*
*جب تک کہ اس کا شوھر اس بات کی تصدیق نہ کرے عند الشرع عورت کا بیان کوئ چیز نہیں ۔اگرشوھرکم سےکم اتناھی تسلیم کرلے کہ میرے باپ نے میری بیوی کا ھاتھ شہوت سے پکڑاھے تو اس کی بیوی اس پر ھمیشہ کیلۓ حرام ھوگئ مگرنکاح نہیں زائل ھوا ۔اب زید پر فرض ھے کہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے ۔بعدطلاق عدت گذارکراب وہ لڑکی دوسرا نکاح کرسکتی ھے ۔*
*(📙👉فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ ٥٨٦)*
*جیساکہ حضورصدرالشریعیہ علامہ محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمہ یوں تحریرفرماتےھیں👇*
*لڑکے کی زوجہ کو شہوت کے ساتھ چھوا تو وہ عورت اب لڑکے پر ھمیشہ کے لۓ حرام ھوگئ ۔*
_(📗بحوالہ فتاوی عالمگیری باب المحرمات بالصہریہ جلددوم صفحہ٤)_
*تحرم المزنی بھا علی اباء الزانی واجدادہ وان علووابنائه وان سفلو کذا فی فتح القدیر وکما تثبت ھذه الحرمةبالوطی تثبت بالمس والتقبیل والنظر الی الفرج بشھوة کذافی الذخیرہ"*
_اورباپ کایہ فعل حرام ھوا۔_
*(📘👉 فتاوی امجدیہ جلددوم کتاب النکاح صفحہ ٥٩)*
*اوردوسری جگہ یوں تحریرفرماتےھیں👇*
*زوجہ زید زید پر حرام ھوگئ کہ اولا خودزید کی زوجہ جو اپنے مئیکے چلی گئ یہ مس بشھوت سے حرمت مصاھرة ثابت ھوتی ھے اگرچہ زیدکا باپ شھوت سے انکار کرے جب بھی حرمت ھوگئ اور اس انکار میں اس کی تصدیق نہیں کی جاۓ گی ۔*
*(📙👉 بحوالہ فتاوی عالمگیری جلددوم باب المحرمات صفحہ ٥)*
*ولواخذ ثدیھا وقال ماکان عن شھوة لا یصدق لان الغالب خلافه*
_بہرحال زید اس عورت کو چھوڑ دے ۔_
*(📕👉 فتاوی امجدیہ جلددوم ص ٧٧)*
*حضور استاذالفقہاء علامہ مفتی جلال الدین احمد الامجدی علیہ الرحمہ تحریرفرماتےھیں👇*
*اگرواقعی اپنے بیٹے زیدکی بیوی کو شہوت کے ساتھ چھوا اور انزال نہ ھوا تو زید کی بیوی اس پر ھمیشہ کیلۓ حرام ھوگئ اس صورت میں زید پر فرض ھے کہ اپنی بیوی سے متارکہ کرے مثلا کہدے کہ میں نے اسے چھوڑا ۔اس کے بعد خالدہ عدت گذارکر دوسرا نکاح کر سکتی ھے ۔*
*لیکن خالدہ کا بیان یا زیدکے باپ کااقرار عندالشرع کوئ چیز نہیں جب تک کہ شوھر تصدیق نہ کرے ۔*
*🖍 لہذا اگر خالدہ کا شوھر یقین کرے کہ میرے باپ نے میری بیوی کو شہوت کے ساتھ چھوا تو اس کی بیوی اس پر حرام ھوگئ ۔ورنہ نہیں ۔*
*(📘👉 بحوالہ ھکذا فی الجزءالخامس من الفتاوی الرضویہ)*
*(📗 فتاوی فیض الرسول جلداول صفحہ٥٨٨ ٥٨٩ )*
*کورٹ سے حاصل کردہ طلاق کی دو صورتیں ھیں ۔👇*
*1⃣ اول : یہ کہ محض کورٹ نے اپنی جانب سے طلاق دی ھو ۔تو طلاق واقع نہ ھوگی ۔*
*2⃣ دوم : یہ ھے کہ کورٹ نے شوھر سے طلاق دلوائ ھو ۔تو طلاق واقع ھوجاۓگی ۔*
*جیساکہ استاذالفقہاء حضورفقیہ ملت علیہ الرحمہ نے تحریرفرمایا👇*
*کورٹ کی طلاق سے عورت کودوسرا نکاح کرنا حرام اشد حرام ھے ھر گز جائزنہیں کہ طلاق دینے کا اختیار شوھر کو ھے
نہ کہ کورٽ کو*
_حدیث شریف میں ھے👇_
*الطلاق لمن اخذ بالساق ۔*
*(📚👉 فتاوی فیض الرسول جلددوم صفحہ ١٢٦)*
*🖍 لھذا حاصل کلام یہ ھے کہ اگر کورٹ سے حاصل شدہ طلاق محض کورٹ کی جانب سے ہے شوہر کی جانب سے نہیں تو جب تک شوھر طلاق نہ دے اس وقت تک دوسرا نکاح نہیں ھوسکتا اور لڑکی والوں کو چاھیۓ کہ پہلے طلاق حاصل کریں پھر عدت کی مدت پوری کریں پھر نکاح کریں۔*
*وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب*
*♦ـــــــــــــــ(((((((⛲)))))))ـــــــــــــ♦*
*(🖍) از قــلـــم (👇)*
_*خلیفہ حضورابوالبرکات محمدارشد سبحانی النورانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مدظلہ العالی والنورانی*_
_*حضرت علامہ و مولانا مفتی ابوالفیضان العبد الحاج محمد عتیق الله صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی صاحب قبلہ*_
_*(مد ظلہ العالی والنورانی)*_
_*دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام*_
_*بتھریاکلاں ڈومریا گنج*_
_*سدھارتھنگر یوپی الہنـــــد*_
*✅الجواب' ھوالجواب واللہ ھوالمجیب المصیب المثاب*
*فقط محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سمند (چھتیس گڑھ)*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*بــتاریـخ(16)دسمبر (2019)عــیــســوی🕋*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*🖥المـــــرتـــــب🖥*
*🌹رضـــــی احـــــمـــــد قـــــادری سیـــــتـــــا مـــــڑھــــی
*•─────────────────────•*
ہمیں فالو کریں