السلام علیکم و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ 
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ
تصویر کی ایسی کوئی تعریف کردیجئے جس سے کوئی تصویر دیکھتے ہی سمجھ آسکے کی یہ تصویر کے حکم میں ہے یا نہیں,,
سائل... محمد زاہد رضا یوپی
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ

الجواب بعون الوھاب
حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
کسی جاندار کی تصویر جس میں اسکا چہرہ موجود ہو اور اتنی بڑی ہو کہ اسے زمین پر رکھ کر کھڑے ہوکر دیکھیں تو اسکے اعضاء ظاہر ہوں تو وہ تصویر کے حکم میں ہے"
(فتاویٰ رضویہ جلد ۲۴ صفحہ ۵۶۶
مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ اعلم باالصواب

از قلم؛ حضرت علامہ ومولانا مفتی محمد مظہر علی رضوی 
خادم التدریس مدرسہ غوثیہ حبیبیہ بریل دربھنگہ بہار