السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماےکرام کہ بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ ۔
ہم سلام پڑھتے ہیں ڈال دی قلب میں عظمت مصطفی
سیدی اعلی حضرت پے لاکھوں سلام ۔
اس شعر کا وضاحت اور تشریح کریں اور دوسرا کہ
مصطفی جانے رحمت پے لاکھوں سلام ۔
شمع بزم ہدایت پے لاکھوں سلام ۔
اس کا ترجمہ فرمادیں ۔کجھ غلطی ہو تو اصلاح فرماییں
سائل؛ محمد سرور قادری
رائے بریلی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ کا جواب یہ ہیکہ جو حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عظمت ورفعت سے زیادہ واقف ہوگا اس کے دل میں سرکاعلیہ السلام کی محبت والفت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی اور جو سرکار مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عظمت ورفعت سے کم واقف ہوگا تواسکے دل میں اسی قدر محبت ہوگی مثلا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ حضور کی عظمت و شان جاہ وجلال سے زیادہ واقف تھے اسلئے انہیں سرکار علیہ السلام سے محبت بھی سب سے زیادہ تھی لیکن ابو جہل جوکہ سب بڑا دشمن رسول علیہ السلام تھا لہٰذا وہ آپ علیہ السلام کی شان وشوکت سے واقف نہیں تھا اسلئے اسے سرکار علیہ السلام سے محبت نہ ہوئی جسکی بنا پر وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہوا!!
اسی طرح ہم غریب و فقیر حضور علیہ السلام کی عظمت وشان سے جو جتنا واقف ہے انکے دل میں آپ علیہ السلام کی محبت بھی اتنی ہی زیادہ ہے اور آج ہم آپ علیہ السلام کی عظمت سے جتنی بھی واقف ہیں وہ ہمارے اکابر علماء اہلسنت بالخصوص اعلیٰحضرت امام احمدرضاخان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ کا دین ہے اور انکا ہم سب پر احسان عظیم ہے کہ اعلیٰحضرت اپنی پوری زندگی حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے محبت کرنے کے طریقے بتاتے رہے، حضور کی عظمت ورفعت بتاتے رہے، دشمنان رسول کا رد کرتے رہے، اور حضور کی شان کبھی اپنی نعتیہ کلام کےذریعے بتائے، تو کبھی ایک ہزار سے زائد کتابوں کے ذریعے، اور سب سے بڑی بات یہ کہ اعلیٰحضرت نے ہمیں حضور کی عظمت سے واقف ہونے کےلئے، عشق نبی میں اضافہ کرنے، کےلئے اور پوری زندگی اس پر قائم رہنے کے لئے فتاوی رضویہ بطور تحفہ عنایت فرمایا، قرآن کا سیلس اردو میں ترجمہ فرماکر ہمیں ایمان کا خزانہ عطا فرمایا، اور علماء متقدمین ومتأخرین کی سرکار علیہ السلام کی شان اقدس میں لکھی گئی مشکل عبارات جنکا غلط معنی ومفہوم وہابی خبثاء نے لوگوں میں پھیلا رکھا تھا تنہا اعلیٰحضرت نے انکی تردید کرکے لوگوں کو صحیح اور حقیقی معنی ومفہوم سے آشناکریا، اور بارگاہ مصطفے میں سلام پیش کرنےکا انوکھا اور نرالا ادب و انداز بتایا اور کہا
مصطفٰے جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں
تو عشاق اعلیٰحضرت بھی بیک زبان پکار اٹھے
جس نے بد مذہبوں کے قلعے ڈھا دئیے
ہمت اعلیٰ حضرت پہ لاکھوں سلام
ڈال دی قلب میں عظمت مصطفیٰ
سیدی اعلیٰحضرت پہ لاکھوں سلام
یعنی ہمارے دلوں میں جس ذات نے عظمت وشان و شوکت مصطفٰے ڈال دی اس ذات یعنی اعلیٰحضرت پہ لاکھوں!
اب مصطفٰفے جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام
کی مختصر انداز میں معنی ومفہوم علامہ خان قادری کے قلم سے درج کیا جاتاہے
پہلے مشکل الفاظ کے معانی درج کئے جاتے ہیں
مصطفٰے،(منتخب،وبرگزیدہ) جان رحمت،(سراپا رحمت) شمع،(چراغ) بزم،(مجلس) ہدایت، (رہنمائی) ”بزم ہدایت“ سے جماعت انبیاء علیہم السلام مراد ہے!!
وضاحت؛ اس پہلے شعر میں آپکے تین خصائص ـ منتخب ہونا،سراپا رحمت ہونا،اور تمام انبیاء کے سردار ہونے کا ذکر ہے ــ داد دیجئے امام اہل محبت کو کہ ابتدائی شعر میں ایسے خصائص کا انتخاب کیا جو آپکے کمالات عالیہ پر دال ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حضور کی تخلیق کائنات میں سب سے پہلے ہوئی اور باقی مخلوق آپکے صدقے میں معرض وجود میں آئی یعنی آپ باعث ایجاد کائنات ہیں!!
(شرح سلام رضا،ص ۵۹)
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد امجد علی نعیمی
رائے گنج اتردیناجپور (مغربی بنگال)
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ
ہمیں فالو کریں