*🕳حضور غوث پاک ؓ یا دیگر بزرگان دین کے نام کا گھر میں چراغ جلانا کیسا ہے؟🕳*
*________(🖊)__________ا*
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*🌷ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نام پاک کا چراغ جلاتے ہیں جمعرات کو یا چالیس دن مسلسل یہ جائز ہے یا ناجائز ہے ,
جزاک اللّٰہ تبارک وتعالیٰ خیرا کثیرا فی الدارین -
*سائل..... محمّد نور الحسن قادری پورنپور*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابـــــــــــــــ: بعون الملک الوھاب*
حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام پاک یا کسی اور اولیاء اللہ کے نام پر گھروں میں چراغ جلانا اگر اس سے مقصود یہ ہو کہ اہل خانہ کو یا راہ چلنے والوں کو روشنی ملے اور اندھیرے کی وحشت وتکلیف سے محفوظ رہیں اور اس کا ثواب اولیاء اللہ کو ملے تو جائز ودرست ہے بلکہ نیت مستحسن ہونے کی وجہ سے مستحسن بھی ہے اور اگر ایسا کچھ مقصود نہ ہو لیکن وہاں چراغ کی حاجت ہے تو بھی درست ہے -
اور اگر وہاں کوئی حاجت نہیں تو یہ ایک طرح سے فضول خرچی اور اسراف ہے جو ممنوع ہے - قرآن مجید میں ہے 👇
*(" ولا تسرفوا انہ لا یحب المسرفین -)*
*📖(سورہ الاعراف "آیت نمبر " 31)*
اور سیدی سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ یہ وجہ(اسراف واتلاف مال) صرف قبور عوام میں پائی جاتی ہے جبکہ وہاں نہ مسجد نہ قبر سرراہ نہ کوئی تلاوت وغیرہ میں مشغول بخلاف مزار کرام کہ وہاں قبر یعنی خشت گل کی تعظیم نہیں بلکہ ان کی روح کریم کی تعظیم ہے جیسا کہ امام نابلسی نے فرمایا کہ 👇
*(" تعظیما الروحہ المشرفۃ " الخ تلخیصاً)*
تفسیر روح البیان میں ہے 👇
*(" انما یعمر مسٰجداللہ " کے تحت " ایقاد القنادیل والشمع عند قبور الاولیاء والصلحاء من باب التعظیم والاجلال ایضاً للاولیاء فالمقصد فیھا مقصد حسن ")*
*📓(تفسیر روح البیان " جلد سوم" صفحہ نمبر " 400)*
تو مذکورہ بالا حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ حضور غوث پاک یا دیگر اولیاء اللہ کے نام پاک پر چراغ جلانا بلا شبہ جائز ومستحسن ہے مگر ثواب پانے کی یا روشنی کے ذریعے اندھیرے کی وحشت و تکلیف کو دور کرنے کی نیت سے ہو نہ کہ بلا وجہ جو کہ مال کو ضائع کرنا ہے -
*نوٹ:* یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ اس میں یہ قید نہیں ہے کہ صرف جمعرات یا چالیس دنوں تک ہی چراغ جلانا چاہیے بلکہ ثواب کی نیت سے جب تک چاہیں جلا سکتے ہیں - اور ہاں اگر کوئی ایک دن یا ایک ہفتہ یا پھر چالیس دن ہی جلانا چاہے تو بھی جلا سکتا ہے اس میں کوئی خرابی نہیں ہے - مگر یاد رہے ثواب پانے یا کسی کار خیر کی نیت سے ہی جلایا جاۓ نہ کہ بے وجہ کہ یہ فضولی خرچ ہے جو ناجائز ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے 👇
*(" ولا تبذر تبذیرا ان المبذرین کانوا اخوان الشیٰطین -)*
- یعنی فضول خرچ نہ کرو بیشک فضول خرچ کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں -
*📓(سورۂ بنی اسرائیل " آیت نمبر "26/ 27)*
*واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خــادم الـــقـــوم:👇*
*حـضـرت حـافـظ وقـاری عـلامـہ ومـولانـا مــفــتـی مــحــمّــد آفــتــابـــــ عـالـم رحـمـتـی مــصــباحـی دہـلـوی صــاحــبـــ قــبـلـہ مـدظـلـہ العـالـی والنـورانـی خـطـیــبـــ و امـــام جـــامـــع مـــســـجـــد مـــہاســـمـــنـــد (چھــتــیــس گـڑھ) (الـھــنــد)*
*(مــــــورخــــــہ: 08/04/2020)*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*🌹رابـــطـــہ نـــمـــبـــر 👇*
*https://wa.me/+917860124553*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*المنتظمین!!!محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ*
*مـحـمّـد مـکّی رضــا خــان قــادری نــظـامـی*
*مـــہـــســـوتھـــوی ســیــتا مــڑھــی(بــہــار)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں