السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء کرام سے میرا یہ سوال ھیکہ رافضی و شیعہ کسے کہتے ہیں.؟ اور انکی پہچان کیا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں.
السائل. احمدرضا کرناٹک گاؤں منڈگوڈ ضلع کاروار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
شیعہ یہ فرقہ اپنے آپکو مسلمان کہتا ہے لیکن اسکے عقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف اور متضاد ہے. اس فرقہ کی تین قسمیں ہیں. غالیہ" زیدیہ" رافضیہ " اور انکے بعض عقائد یہ ہیں...حضرت علی ہی نبی برحق ہیں بلکہ خدا ہیں بعضوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پیغام رسالت دے کر جبرئیل کو بھیجا کہ علی رضی اللہ تعالی عنہ کو دو تو جبرئیل بھول کر محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو دے گئے.اپنے کئی اماموں خصوصا امام مہندی کے متعلق یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ ابھی زندہ ہیں..شیعوں کا عقیدہ یہ بھی ھیکہ ہمارے اماموں کا رتبہ حضور صلی اللہ و علیہ وسلم کے علاوہ بقیہ انبیاء علیہ السلام سے زیادہ ہے..
مزید تفصیل کے لئے اس کتاب کا مطالعہ کریں..
(حوالہ.. 73 فروقے اور انکے عقائد صفحہ 120 تا 130)
رافضی یہ ایک گمراہ فرقہ ہے جو خلفاء ثلٰثہ یعنی حضرت ابوبکر حضرت عمرو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی خلافت راشدہ کو خلافت غاصبہ کہتے ہیں.. اور حضرات شیخین و دیگر صحابۂ کرام کو گالیاں دیتے ہیں. اور مولی علی کو تمام صحابہ سے افضل بتاتے ہیں..
انکا عقیدہ یہ ھیکہ موجودہ قرآن ناقص ہے اس میں سے کچھ سورتیں حضرت عثمان غنی یا دیگر صحابہ کرام نے گھٹادیں, کوئی کہتاہے کہ کچھ آیتیں کم کردیں , کوئی کہتاہیکہ کچھ لفظ بدل دئے وغیرہ....
(۲) حضرت علی اوردیگر ائمہ طاہرین انبیاء سابقین سے افضل ہیں.
(٣) نیکیوں کا خالق اللہ ہے اور برائیوں کا خالق خود انسان ہے..
(۴) اللہ عزوجل پر اصلح واجب ہے یعنی جو کام بندے کے حق میں نافع ہے اللہ تعالی پر کرنا واجب ہے وغیرہ......
(بحولہ: فتاوی رضویہ جلد نہم صفحہ ۹۹ تا ۴۰١)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ احمد رضا کرناٹک ضلع کاروار گاؤں منڈگوڈ
ہمیں فالو کریں