*🕳️امام کے پیچھے مقتدی کو قرأت پڑھنا سخت منع ہے:🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🧽السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🧽*
*📜سـوال__________↓↓↓*
(۱) علمائے کرام سے یہ معلوم کرنا ہے کہ سورہ فاتحہ کا امام کے پیچھے نہ پڑھنے کی تفصیل کیا ہے؟ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔
*✍️السائل.محمد ھاشم علی بنگال*
*📡ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🧽وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🧽*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
✒️ابتداء میں امام ومقتدی سب کے لیئے کافی سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری تھا بعد میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے امام کی قرأت کو مقتدی کے لئے کافی قرار دیا یعنی اب کوئ امام کے پیچھے نہ سورہ فاتحہ پڑھے نہ کوئ اور سورہ غیر مقلدین اس مسئلے میں کچھ حدیثیں پیش کرتے ہیں اور بھولے بھالے سنی مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں کہ جس نے امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز ہی نہیں ہوئ-
📖یاد رہے نماز میں قرأت کرنا فرض ہے چاہے پورے قرآن میں سے کوئ سورہ یا کسی سورہ کی تین آیات پڑھے اور سورہ فاتحہ ہر نماز کے شروع میں پڑھنا واجب ہے فرض نہیں ہے اگر کوئ بھول سے سورہ فاتحہ نہ پڑھے اور اس کی جگہ کوئ سورہ تین آیت کے برابر پڑھ لے تو وہ آخر میں سجدہ سہو کرے اس کی نماز ہوگئ ہمارے امام اعظم سرکار ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے نزدیک مقتدی کو جہری وہ نماز جس میں امام زور سے قرآن پڑھتا ہے اور سری جس میں امام آہستہ قرآن پڑھتا ہو جیسے ظہر اور عصر امام کے پیچھے قرآت سورہ فاتحہ یا قرآن کی کوئ سورہ پڑھنا جائز نہیں ہے,
اس مسئلے پر قرآن وحدیث سے چند دلیلیں حاضر ہیں
قرآن میں ہے 👇
*(" واذا قرئ القرآن فاستمعو لہ وانصتو لعلکم ترحمون")*
*((ترجعہ)*👈اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم ہو -
*_((📕👈پارہ نمبر 9 رکوع نمبر 14 سورہ اعراف آیت نمبر 204))_*
🍂اس آیت میں صاف ہے کہ،قرآن پڑھا جائے تو چپ رہو مگر غیر مقلدین امام کا قرآن پڑھنا نہیں سنتے بلکہ پیچھے خود بھی سورۂ فاتحہ پڑھتے ہیں کیا ان کا یہ عمل،قرآن کے خلاف نہیں -
☘️جو آیت ہم نے پیش کی اس کے بارے میں علامہ فخر الدین رازی رضی اللہ عنہ اپنی کتاب تفسیر کبیر میں اور ابن کثیر نے اپنی تفسیر کثیر میں اور ابن قدامہ حنبلی نے المغنی میں اور خود غیر مقلدین کے شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے اپنے فتوی میں لکھا ہے یہ آیت نماز میں امام کے قرآن پڑھنے کے بارے میں نازل ہوئ ہے -
🍁ایک حدیث پیش ہے ملاحظہ فرمالیں عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرض نماز میں قرأت کی اور آپ کے پیچھے آپ کے صحابہ نے بھی بلند آواز سے قرأت کی جس سے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو قرأت میں خلط (آگے پیچھے) ہوا پھر یہ آیت نازل ہوئ -
*_((📗👈بحوالہ تفسیر کبیر جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 500))_*
اور بھی مزید احادیث مبارکہ ہیں -
_*((📔👈ماخوذ ہے حنفی نماز اور حدیث رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم صفحہ نمبر 19 تا 21))*_
📖مذکورہ بالا تصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا قرأت کرنا جائز نہیں ہے جیسا کہ آیت کریمہ سے ظاہر ہوگیا اور سورۂ فاتحہ پڑھنا ابتداء میں سب کے لئے ضروری تھا بعد میں سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے منع فرمادیا -
*🍁واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍁*
*☘️المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب☘️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم👇*
*حضرت علامہ ومولانا محمـــد صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر*
*📞رابطـــہ نمبر 👇*
*📲+91 7800208868*
*💓ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب💓*
*✔️الجواب صحیح*
*محمـــد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: (۱۰) شعبان المعظم ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ـــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*
ہمیں فالو کریں