*🕳️شب برأت کی فضیلتیں اور پانچ مخصوص برکتیں؟🕳️*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*(❣️)السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ(❣️)*
*📜سـوال__________↓↓↓*
حضرت شب برأت کی فضیلتیں بیان فرمادیں نیز شب برأت میں پانچ برکتیں حاصل ہوتی ہیں اور وہ خاص کیا ہیں -
*_✍️سائل محمد طفیل رضا نوری مبارک پور_*
*📡ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*(❣️)وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ(❣️)*
*📝الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
✒️اللہ سبحانہ تعالی کا اعلان شب برأت میں -
*_((حدیث شریف میں ہے👇))_*
🍂حضرت امیر المومنین حضرت مولٰی علی شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ راوی ہیں کہ ہمارے پیارے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جب شعبان کی پندرہویں رات آجائے تو تم لوگ رات میں عبادت کرو اور دن میں روزہ رکھو بے شک اللہ تعالی اس رات میں دن ڈوبنے کے وقت سے آسمان دنیا پر تجلی رحمت کا نزول فرما کر اعلان فرماتا ہے کہ کیا کوئ بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسے بخشش دوں کیا کوئ رزق کا طلبگار ہے کہ میں اسے رزق عطا کروں کیا کوئ مصیبت زدہ ہے کہ میں اسے عافیت عطا کروں کیا کوئ ایسا اور ایسا یعنی فلاں فلاں حاجت والا ہے کہ میں اس کی حاجت پوری کروں ( یہ اعلان رات بھر ہوتا ہے ) یہاں تک کہ فجر نمودار ہوجاتی ہے یعنی صبح ہوجاتی ہے
*_((📔👈بحوالہ( الترغیب والترہیب جلد دو صفحہ نمبر 119 ابن ماجہ صفحہ نمبر99))_*
*اب رہی بات کہ شب برأت کی پانچ برکتیں اور خاص فضیلتیں کیا ہیں تو ملاحظہ فرمائیں 👇*
*💫شب برأت میں پانچ برکتیں خاص یہ ہیں👇*
*(1)👈 تقسیم امور*
*(2) 👈نزول رحمت*
*(3)👈فیضان بخشش*
*(4) 👈قبول شفاعت*
*(5) 👈فضیلت عبادت*
*_((📗👈بحوالہ فتوحات الٰہیہ جلد نمبر 4 صفحہ نمبر 100))_*
🍁حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے تقسیم امور یعنی کام بانٹنے کامطلب یہ بیان فرمایا کہ سال بھر میں جو کچھہ ہوگا وہ سب لوح محفوظ میں لکھ دیا جاتا ہے ـ رزق ـ موت ـ حیات ـ بارش ـ یہاں تک کہ یہ بھی لکھ دیا جاتا ہے فلاں فلاں حج کرے گا -
_*((📕👈ماخوذ ہے الدر المنثور جلد نمبر 6 صفحہ نمبر 25))*_
*((☀️شب برأت میں روزی لکھ دی جاتی ہے☀️))*
*_((📗👈حدیث شریف))_*
⚡مسلمانوں کی ماں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہمارے آقا کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا (اے عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا) کیا تم جانتی ہو کہ شعبان کو پندرہویں شب میں کیا ہوتا ہے انہوں نے عرض کیا( یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)
ارشاد فرمایئے کیا ہوتا ہے تو سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس رات میں انسان کا بچہ جو اس سال پیدا ہوگا لکھ دیا جاتا ہے اور جتنے لوگ مریں گے انہیں بھی لکھا جاتا ہے اور لوگوں کے سارے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اور ان کی روزیاں بھی اتار دی جاتی ہیں یعنی لکھ دی جاتی ہیں -
*_(( ماخوذ مشکوٰة شریف بیہقی))_*
☘️تو اے ایمان والو شب برأت ایسی مبارک رات ہے کہ ہمارا رب اللہ سبحانہ تعالی دن ڈوبنے کے بعد سے ہی بے شمار رحمتیں دنیا والوں پر نازل فرماتا ہے اور بے حساب روزی ان کے لئے لکھ دیتا ہے اور بے شمار لوگوں کو بخش دیتا ہے اور ان گنت لوگوں کو بلا ومصیبت اور بیماریوں سے رہا فرما دیتا ہے تو ہمیں چاہئے کہ رحمت وبرکت میں ڈوبی ہوئ شب برأت کی قدر کریں اور اس رات میں جاگ کر عبادت کریں دعأ مانگیں ذکر واذکار کریں قرآن مقدس کی تلاوت کریں میلاد کی محفلیں سجائیں کلمہ درود وسلام کی کثرت کریں اور بلخصوص کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے دعأ کریں اللہ سبحانہ تعالی جملہ مسلمان بھائیوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ایمان پر خاتمہ فرمائے اور کثرت سے توبہ واستغفار کریں تاکہ اللہ تبارک وتعالی خوش ہوجائے اور ڈیھروں رحمتیں و برکتیں ہمیں نصیب فرمادے آمین -
*_((📔👈بحوالہ انوار البیان جلد 2 صفحہ نمبر 516 517))_*
*☘️واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب☘️*
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🖊از قلــــــــــم👇*
*سگ بارگاہ غوث اعظم فقیر صفی اللہ رضوی خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی مقام سسواں پٹھان پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر خطیب وامام گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور ضلع بستی*
*📞رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7800208868*
*🥀ماشاءاللہ بہت عمدہ جواب🥀*
*✔️الجواب صحیح*
*محمـــد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🗓️مؤرخہ: (۹) شعبان المعظم ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7860124553*
*_💠ـــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــ💠_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_💠ـــــــــــــــــــ🌀🕋🌀ـــــــــــــــــــــــ💠_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553🪀*
*📲+91 7237805032🪀*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*
ہمیں فالو کریں