*🌹کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟ 🌹*
------------------------------
*السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اس مسئلے میں کہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے اور اگر کوئی پڑھتا ہے تو دائیں بہتر ہے یا بائیں اور اگر کوئی درمیان صف کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے تو کیا حکم ہے جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

*🌹سائل:🌹  اکرام اسمٰعیلی*
------------------------------
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ برکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
فرض واجب وعیدین وسنت فجر میں قیام فرض ہے بلا عذر صحیح بیٹھ کر پڑھنے سے نمازیں نہیں ہوں گی اور عذر شرعی کی تفصیل کرتے ہوئے صدرالشریعہ مفتی امجد علی قدس سرہ رقمطراز ہیں کہ کھڑے ہونے سے محض کچھ تکلیف ہونا عذر نہیں بلکہ قیام اس وقت ساقط ہوگا کہ کھڑا نہ ہوسکے یا سجدہ نہ کرسکے یا کھڑے ہونے یا سجدہ کرنے میں زخم بہتا ہے یا کھڑے ہونے میں قطرہ آتا ہے یا چوتھائی ستر کھلتا ہے یا قرات سے مجبور محض ہوجاتا ہے یونہی کھڑا ہو تو سکتا ہے لیکن اس مرض میں زیادتی ہوتی ہے یا دیر میں اچھا ہوگا یا ناقابل برداشت تکلیف ہوگی تو بیٹھ کر پڑھے اور اگر کچھ دیر بھی کھڑا ہوسکتا ہے اگر چہ اتنا ہی کہ اللہ اکبر کھڑا ہو کر کہہ لے تو فرض ہے کہ کھڑے ہوکر اتنا کہہ لے پھر بیٹھ جائے 

ان مذکورہ حالات کے علاوہ زمین یا کرسی پر نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوگی اور اگر قیام رکوع وسجود پر قادر نہ ہو مگر زمین پر بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے تو کرسی پر بیٹھ کر نماز ہوجائے گی مگر ایسا ہرگز نہ کرے بلکہ زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھے اور اس صورت میں رکوع وسجود اشارہ سے کرے

اور اگر واقعی بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کوئی عذر صحیح ہو تو کرسی پر نماز پڑھ سکتا ہے اسی حالت میں ٹیبل کی ضرورت نہیں اور صورت میں رکوع وسجود اشارہ سے کرے
اور کرسی والے نمازی حضرات صف کے آخیر میں کرسی لگائے یعنی دیوار کے جانب کرسی لگائے ۔

*🌹واللہ اعلم بالصواب🌹*
 
*(📙 فتاوٰی علیمیہ جلد اول ص 144 )*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*💥🖊کتبہ: 💥 گدائے حضور تاج الشریعہ، حضرت علامہ ومولانا محمد ابصار رضا مرکزی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی پورنیہ بہار الھند* 
*( بتاریخ ۴/ مئی بروز سنیچر ۲۰۱۹/ عیسوی)*
*( موبائل نمبر 📞8532832334📲)*
*(📲7023909334📲)*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد آفتاب عالم رحمتی دہلوی خطیب و امام جامع مسجد مہا سموند (چھتیس گڑھ)*
------------------------------
*🌹المرتب:🌹*
*ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی ! کٹیہاری*
*( رابطہ نمبر 📞7654833082📲)*
------------------------------

*•─────────────────────•*
*💙(محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ)💙*
*•─────────────────────*