*________(🖊)__________ا*
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
*🕯ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علمإ کرام ومفتیان عظام مسٸلہ ذیل میں کہ جس گھر کی شادی میں گانا باجا علی الاعلان ہو، بم پٹاخہ وغیرہا بھی جلایا جاتا ہے تو اس شادی میں شرکت کرنا کیسا ہے؟؟
کیا ہم جیسے طلبا کو یا عالم دین یا امام صاحب کو وہاں انکی دعوت جانا جاٸز ہے؟؟
اگر جاۓ تو کیا حکم عاٸد ہوگا؟
مع حوالہ جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔
*المستفتی۔ محمدایوب رضاکلکتوی*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
صورت مسئولہ میں شادی میں ڈھول بجانا ناجائز وگناہ ہے , صرف بغرض اعلان نکاح نابالغہ بچیوں کو دف بجانے کی اجازت ہے , جبکہ قواعد موسیقی پر نہ ہوں اور نہ اس کے بجانے والے مرد ہوں کہ مردوں کے لئے مطلقاً ممنوع ہے ,
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ" شرع مطہر نے شادی میں بغرض اعلان نکاح صرف دف کی اجازت دی ہے , جبکہ مقصود شرع سے تجاوز کر کے لہو ومکروہ وتحصیل لذت شیطانی کی حدود تک نہ پہنچے ولہذا علماء شرط لگاتے ہیں کہ قواعد موسیقی پر نہ بجایا جائے تال سم کی رعایت نہ ہو نہ اس میں جھانج ہوں پھر اس کا بجانا بھی مردوں کو ہر طرح مکروہ ہے نہ شرف والی بیویوں کا مناسب بلکہ نابالغہ چھوٹی چھوٹی بچیاں بجائیں ,
*📗(حوالہ "فتاویٰ رضویہ شریف" جلد نہم "صفحہ نمبر"77)*
لہذا اس طرح جہاں شرعی لحاظ ہو وہاں کوئ خرابی نہیں, لیکن دور حاضرہ کے پیش نظر جس شادی میں گانا,باجا بجانا آتش بازی ہو اس میں شرکت کرنا اس کا سننا سب فسق وحرام ہے ,
درمختار میں ہے 👇
*(قال اب مسعود صوت اللھو والغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء النبات قلت وفی البزازیۃ استماع صوت الملاھی کضرب قصب ونحوہ حرام لقولہ علیہ الصلاۃ والسلام استماع الملاھی معصیۃ الجلوس علیھا فسق والتلذذ بھا کفرای بالنغمۃ "اھ)*
*📕(حوالہ"درمختار" کتاب الحظر والاباحۃ " جلد پنجم "صفحہ نمبر "245)*
لہذا ایسی شادی میں شامل ہونا نہ چاہیۓ کہ یہ جائز نہیں ہے ,
لیکن پھر بھی جن لوگوں کو پہلے سے اس کا علم تھا یا ہوتے ہوۓ ایسی بارات میں شرکت کی جس میں گانا, باجا بجانا,پٹاخہ پھوڑنا یا رنڈیاں ناچنے کے لئے آئیں اور دوسرے خرافات ہوۓ وہ سب فاسق وفاجر گنہگار, مستحق عذاب نار ہیں - خواہ وہ شرکت کرنے والے عالم ہوں یا جاہل , عالم ہوں تو ان پر حکم اور سخت ہو جاتا ہے کہ ان کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی گمراہ ہوں گے, لہذا ایسے خرافات کا انجام دینے والے اور اس میں شرکت کرنے والے اگر اپنے اس فعل قبیحہ سے فوراً توبہ واستغفار اور آئیندہ نہ کرنے کی عہد کرلیں تو خیر ورنہ ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کردیا جائے "
📖فرمان باری تعالیٰ ہے 👇
*(واما ینسینک الشیطٰن فلاتقعد بعدالذکری مع القوم الظٰلمین)*
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*احقـــــرالعبـــــاد محمـــــد آفتـــــاب عالـــــم رحمتـــــی مصبـــاحـــی دہلـــــوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح - العبدالاثیم خاکسار ابوالصدف محمد صادق رضا*
مقام ؛ سنگھیاٹھاٹھول (پورنیہ)
خادم شاہی جامع مسجد
پـــٹنه بـــہار الھند
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد مکّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں