*🕳️کیا(گلیز ٹریڈنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ) کمپنی کی کمیشن(Incentive)پانا اور اس سے اپنی زندگی بسر کرنا جائز ہے؟🕳️*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*📜سـوال_________↓↓↓*
کیا فرما تے ہیں علماۓ کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں 👇
میں ایک گلیز ٹریڈنگ انڈیا پرائویٹ لمٹیڈ
(Glaze Trading india pvt ltd )
نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں یہ ایک ڈائریکٹ سیلنگ ( Direct selling ) کمپنی ہے پروڈکٹ بیس پر کام کرتی ہے جو بھی پروڈکٹ ھم بیچتے ہیں اس بیچے ہوۓ پروڈکٹ پر ہمیں اس طرح سے کمیشن ملتا ہے 👇
پروڈکٹ بیچنے کا ایک طریقہ اور مخصوص طریقہ یہ بھی ہے کہ میں اپنے ذریعہ کسی فرد کو بلاتا (Invite) ہوں اسکو کمپنی کا سیمینار دکھاتا ہوں کمپنی میں یہ کچھ مخصوص لیول اور اسکے پرسینٹیز ہیں👇
BD -00%
CD -09%.
PD -14%.
ED -19%.
SD -24%.
RD -30%.
DD -30%.
GDD-30%
کمپنی میں جوائننگ
فری( Joining free ) ہے
جوائننگ BD-0% لیول پر ہو جاتی ہے۔ 0% ہونے کی وجہ سے ہمیں اس سے کوئی منافہ نہیں ہوتا تو ہم اسکو بغیر وضاحت کے بغیر پلان کلیر کۓ ہوے 12000 روپے کی سلپ کٹوا کر پروڈکٹ خریدوا دیتے ہیں اس سے وہ CD-9% لیول پر پہنچ جاتا ہے حالانکہ بعد میں دھیرے دھیرے اسکو سب کلیر کیا جاتا ہے۔
اگر کوئ اس طرح کام کرنا چاہتا ہے تو ٹھیک ہے نہیں تو بتا دیتے ہیں آپ کا پیسہ لگ گیا ہے اب کچھ بھی ہونا مشکل ہے آپ کا پیسہ نہیں مل سکتا اب بہت سے لوگ پیسہ لگ جانے کیوجہ سے مجبوری میں کرتے ہیں تو بہت سارے لوگ بڑے کمیشن ( لاکھوں روپے ماہانہ کمانے ) کی لالچ میں کرنے لگتے ہیں اور بہت سارے دھوکہ ڈھڑی کا الزام لگا کر بحث و مباحثہ کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ اور اگر کوئی شخص ضد پہ اڑ جاتا ہے کہ مجھے بالکل نہیں کرنا ہے تو اگر اس کی جوائننگ پچیس دن کی ہے اس پچیس دن کی مدت کے اندر اس کا 12000 ہزار واپس ہو جاتا ہے ورنہ نہیں،پھر ایسا کرنے سے ہی اوپر ذکر کئے گئے سبھی لیول کے لوگوں کو انکے پرسینٹیز کے حساب سے کمیشن ملتا ہے اس طرح ہم سبھی لوگ لوگوں کو بلا کر پروڈکٹ بیچتے اور کمیشن کماتے ہیں جس سے ہمارا لیول اور پرسینٹیز دونوں بڑھتا رہتا ہے۔اور اگر کوئی شخص جوائننگ کے لۓ نا آۓ تو کوئ منافہ نہیں۔ ( یعنی اگر ھم سالوں کام کریں اور ایک بھی شخض کو جوائن نا کروا پائیں تو ھم ایک روپیہ بھی نہیں کما سکتے)
کسی کو بھی آفس کا کام کہ کر بلاتے ہیں اور وہ نوکری سمجھ کر آتا ہے لیکن یہاں اصل کام لوگوں کو بس جوائن کروا کر ہی پروڈکٹ بیچا جاتا ہے بغیر کسی کو بلاۓ بغیر
اسکو پروڈکٹ بیچے کوئ کمیشن نہیں ملتا۔کیا یہ کمیشن( Incentive ) پانا اور اس سے اپنی زندگی بسر کرنا جائز ہے ؟براۓ مہربانی بوضاحت مفصل جواب مطلوب ہے عین نوازش ہوگی -
فقط والسلام
*✒️مستفتی:- قمر الزماں امجدی مھراج گنج یو،پی🍀*
*📞ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🌼وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌼*
*✅الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب👇*
📝پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ ایسی کمپنی سے مسلمانوں کو ملحق نہیں ہونا چاہیئے کہ اس میں مال واوقات کے ضائع ہونے کا قوی اندیشہ ہے - کیونکہ ایسی پرائیویٹ کمپنیوں کے مالک اکثر چالاک قسم کے بزنس مین ہوتے ہیں جو ہر طرح کا مال تیار کرتے ہیں اور لوگوں کو بیوقوف بنا کر گھروں میں بیٹھے بیٹھے ہی پیسہ کمانے کا نیا نیا طریقہ بناتے ہیں انہیں میں سے ایک (گلیز ٹریڈنگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ) کمپنی بھی ہے اس میں کمپنی کے کچھ خاص آدمی ہوتے ہیں جو لوگوں کو طرح طرح کی لالچ دے کر ممبر بناتے ہیں ممبر بننے کے لئے 12000 ہزار روپے جیسا کہ سول میں ظاہر ہے اتنے کا سامان خریدنا ہوتا ہے اس کے علاوہ 500 سو روپیہ رجسٹریشن چارج دینا ضروری ہے اب ممبر کچھ کمانے کے لالچ میں اُوور چارج والا 500 سو روپیہ مفت ضائع ہونے کے خوف سے خواہی نہ خواہی جہاں جاۓ گا " تین لوگوں کو اس جال میں پھانسے گا اسی طرح ہر نو گرفتار لالچ وخوف میں تین تین پر ڈورے ڈالے گا تاکہ کسی طرح اپنا چارج والا 500 سو روپیہ نکلے باقی جو پھنسے وہ جانے یوں ہی امید وبیم کا سلسلہ ترقی پکڑے گا اور پھیلتا چلا جاۓ گا اور بعد میں جاکر جب ممبر کثیر ہو جائیں گے اور کمپنی والوں کو زیادہ رقم حاصل ہو جاۓ گی تو وہ یا تو کہیں بھاگ جائیں گے یا اپنے آپ کو دیوالیہ ہونے کا اعلان کر بیٹھ جائیں گے جیسا کہ مشاہدہ ہے - جس سے شروع والے ممبران تو کچھ کما لیں گے آخر میں بگڑے گا جس کا بگڑے گا یہی اکل مال بالباطل ہے جسے قرآن عظیم نے حرام فرمایا ہے 👇
*("یاایھاالذین اٰمنوا لا تأکلوا اموالکم بینکم بالباطل"اھ)*
*📔(پارہ 5 , سورہ النساء, آیت نمبر "29)*
🎗️نیز یہ ضرور خطرہ دھوکہ میں پڑنا اور دوسرے کو ڈالن
ا ہے جس کے متعلق نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا ہے , حدیث شریف میں ہے 👇
*("لیس منامن غش مسلما اوضرہ اوماکرہ")*
یعنی ہم میں سے نہیں جو کسی مسلمان کی بدخواہی کرے یا اسے ضرر پہنچاۓ یا فریب دے -اھ)
*(📗فتاویٰ رضویہ شریف "جلد 7 'صفحہ نمبر"96)*
📌تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر و باہر ہوگیا کہ اس طرح کا کام جس میں مسلمانوں کا خسارہ ہو یا ضرر پہنچے یا دھوکہ دھڑی ہو وہ ہرگز جائز نہیں اور اس کی آمدنی کو قرآن مجید نے صاف لفظوں میں حرام فرمایا ہے- اس لئے ایسی کمپنیوں کا کمیشن جس نے مسلمانوں کا مال دھوکہ ڈھڑی سے لوٹا ہو اس کا لینا اور اس سے اپنی زندگی گزارنا ہرگز ہرگز جائز نہیں "
اللہ تعالیٰ ہمیں حلال کمانے اور کھانے کی توفیق بخشے
*آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدالمرسلینﷺ🤲*
*🍃واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب🍃*
*🍃المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب🍃*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖊از قلــــــــــم*
*احقرالعباد محمد آفـتـاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانـی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند(چھتیس گڑھ)*
*رابطہ نمبر👇*
*📲+91 7860124553*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🗓️مؤرخہ: ۱۶ رجب المرجب ١٤٤١ھ*
*(💙محفل غلامان مصطفیﷺگــروپــــ💙)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*🖥️المشتـــــہر👇*
*مـحـمّـد رضـــا بـرکاتــی(نیپـــال🇳🇵)*
*مــدرسـہ الجــامـعتہ الـرضــویـہ مــناظــر الـعــلــوم مــوجــودہ حـال کانــپور اتــرپـردیــش (یوپی)*
*🌹رابطہ نمبر 👇*
*📲+91 7237805032*
*_◆ــــــــــــــــــــــ🌸🌻🌸ـــــــــــــــــــــــــ◆_*
*💙محفل غلامان مصطفیﷺگـــروپــــــ💙*
*میں شامل ہونے کے لئے رابـــــطہ کریـــــں👇*
*📲+91 7860124553*
*📲+91 7237805032*
*••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••*
ہمیں فالو کریں