نمازہ جمعہ کابیان


السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
سـوال__________↓↓↓ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے گھر کے ہال میں 20 یا 25 لوگوں کے لیے جمعہ کی نماز قائم کرنا کیسا ہے۔۔۔؟
جواب عنایت فرمائیں
المستفتی: محمد انور عطاری بدھ وار بزار شکر پیٹ شولاپور مہاراشٹرا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجـــــوابـــــ: بعون الملک الوہاب
📝گھر کے ہال میں جمعہ قائم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہاں ایک شرط نہیں پائ جا رہی 
(جیسا کہ بہار شریعت جلد 1 ص 762)

میں جمعہ قائم کرنے کی 6 شرائط مذکور ہیں ان میں سے ایک *اذن عام* ہونا بھی ہے اور چونکہ گھر میں اذن عام کی شرط نہیں پائ جا گی اس کیے جمعہ قائم نہیں ہو سکتا "

اور وہاں کے افراد پر جمعہ فرض ہی نہیں ہوگا کیوں کہ جمعہ فرض ہونے کے لۓ یہ شرط ہے کہ بادشاہ یا سلطان وغیرہا کے ظلم کا خوف نہ ہو اور یہاں ظلم کا خوف  شدید ہے اس لئے وہاں کے لوگوں پر جمعہ ہی فرض نہ ہوگا 
📖تو اب اس صورت میں وہاں کے لوگوں پر جمعہ فرض ہی نہیں ہے گھر میں ہی ظہر ادا کی جاۓ گی"
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب