السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت ایک مسئلہ بتادیں جلد سے جلد کہ کچھ لوگ کہ رہے ہیں کی چاند گرہن میں جو حاملہ عورت ہوں وہ اگر چہ سو جائیں یا بیٹھیں تو بہتر نہیں اِس سے نقصان ہوتا ہے
آپ علماۓ کرام سے امید ہے کہ آپ مسئلہ بتاکر شکریہ کا موقا دیں گے 
سائل محمد ناظم قادری

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب الھم ھدایت احق والصواب 

 سورج اور چاند اللہ پاک کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں ان میں جب گرہن  لگے اورتم اسے دیکھو تو اللہ پاک کو یاد کرو اس کی بڑائی بیان کرو نمازپڑھو اور صدقہ دوبخاری کتاب الکسوف،باب الصدقۃ فی الکسوف ۱/۳۵۷،۳۶۳حدیث :۱۰۴۴،۱۰۶۰ ملخصاً
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں چونکہ یہ قہرِخداوندی کے ظہور کا وقت ہے اس لیے اس وقت نماز پڑھودعائیں مانگو،صدقہ دوغلام آزاد کرو تاکہ رحم کیے جاؤ 
مراۃ المناجیح،۲/۳۷۹
 یہ غلط فہمی لوگوں کا ہے کہ سورج یا چاند گرہن کے وقت حاملہ گائے بھینس بکری اور دیگر جانوروں کے گلے سے رَسی یا زنجیر کھول دینی چاہئے تاکہ اُن پر بُرا اثر نہ پڑے یاعورت بیٹھیں نہ سبزی نہ کاٹیں سلائ نہ کریں یااورکوئ کام نہ کریں یہ بےاصل باتیں ہیں 

کتبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ