السلام علیکم ورحمتہ الله و برکاتہ
سوال؛ جو بزرگ ڈھول باجہ پہ قوالی سنے ان پر کیا حکم ہے؟اس کا جواب تفضیل بادلیل میں ارسال فرمائیں 
السائل؛ محمد مــرشد رضا رضوی ضلع: کھگڑیا (بہار)

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
بیشک مزامیر سننا حرام و ناجائز ہے اور اس کا سننے والا فاسق ہےاور قوالی مع مزامیر یعنی ہار مونیم اور ڈھولک کیساتھ حرام ہے ۔
(حدیث شریف میں ہے)
(لیکونن فی امتی اقوام یستحلون الحرم والحریر والمعازف اھ)
یعنی ضرور میری امت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہونے والے ہیں کہ حلال ٹھرائیں گے عورتوں کی شرمگاہ یعنی زنا اور ریشمی کپڑوں اور شراب اور باجوں کو
 (ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد دہم نصف اول ص ۲۱۳پر ہے)
جن لوگوں نے اس قوالی کی بزم رچائی اور شرکت کی سب کے سب گناہ عظیم کے مرتکب ہوے ۔
 اعلانیہ توبہ استغفار کریں اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا عہد کریں ۔
(فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ص۳۳۸)
واللہ تعالی اعلم بالصواب

کتبہ؛ محمد مـشاہدرضا قادری رضوی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور پہاڑی انٹیا تھوک ضلع گونڈہ