السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہیکہ اگر قربانی کے جانور کو کتازخمی کردے اور وہ کچھ دنوں کے بعد زخم صحیح ہو جائے تو کیا ایسے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں کہ نہیں جواب عنایت فرمائیں 
السائل محمد معراج احمد بستی 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
 بکرا مذ کور کی قربانی کرنا جائز ہے اگر کوئی اور دوسری وجہ مانع نہ ہو کہ ۔ جب زخم اچھا ہوگیا اور عیب ختم ہوگیا تو اس کی قربانی کرنا جائز ہے ۔ 
جیسا کہ سید سرکار اعلحضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلو علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ ۔ زخم بھر گیا عیب جاتا رہا تو حرج نہیں ۔ لان المانع قد زال وھذا ظاھر ۔ اھ 
(فتاوی رضویہ جلد ہشتم صفحہ ۴۶۹)
(فتاوی فقیہ ملت جلد دوم ۲۵۲)
 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
  کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری گونڈوی