السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت میرا ایک سوال ہے کے قربانی کرنے کا طریقہ کیاہے اور کیا دعا ہے اور کب کس دعا کو پڑھی جاے
اور قربانی کرنے کے بعد جو سات آدمی کانام لیا جاتا ہے کس جگہ پر لیا جاتا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی جلد سے جلد
السائل؛ مبارک حسین رضوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
قربانی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جانور کو بائیں پہلو پر اس طرح لٹائیں کے منہ قبلہ کی طرف ہو اور اپنادایاں پاؤں اس کے پہلو پر رکھ کر تیز چھری لے کر یہ دعا پڑھے
اِنِّیْ وَجَّهْتُ وَجْهِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ حَنِیْفًا وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ إِنَّ صَلاْتِيْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَا شَرِیْكَ لَهٗۚ-وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ لَکَ وَمِنْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ
۔ پڑھ کر اس طرح ذبح کرے کہ چاروں رگیں کٹ جائیں یا کم سے کم تین رگیں کٹ جائیں ۔ اس سے زیادہ نہ کاٹیں کہ چھری گردن کے مہرہ تک پہنچ جائے کہ یہ بے وجہ کی تکلیف ہے پھر جب جانور ٹھنڈا ہو جائے یہ دعا پڑھیں۔
اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلَ مِنِّی کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم
۔ پڑھے اور اگر دوسرے کی طرف سے ذبح کرتا ہے تو مِنِّی کی جگہ مِنْ کے بعد اوس کا نام لے:
(قانون شریعت، انوار شریعت، بہار شریعت)
یاد رہے جہاں چھوٹے جانور میں ایک آدمی کا نام لیا جاتا ہے وہیں بڑے جانور میں سات آدمی کا نام لیا جائے گا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ فقیر محمد امتیاز قمر قادری رضوی امجدی
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیﷺ گروپ
ہمیں فالو کریں