السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
علماء کرام کیا فرماتے ہے اس مسئلہ کے بارے میں کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز اگر نہیں ہو تو پھر قربانی کا کیا مسئلہ ہوگا 
کیا بغیر نماز کے قربانی ہوگی رہنمائی فرمائیں۔
 سائل....محمد احتشام خان گیا بہار 

 وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب
 اگر کسی وجہ سے قربانی کے دن نماز نہ ہو پائے تو زوال کے بعد قربانی کرے۔جیسا کہ بہار شریعت میں ہے دسویں کو اگر عید کی نماز نہیں ہوئی تو قربانی کے لیے یہ ضرور ہے کہ وقت نماز جاتا رہے یعنی زوال کا وقت آجائے اب قربانی ہوسکتی ہے اور دوسرے یا تیسرے دن نماز عید سے قبل ہوسکتی ہے۔ 
(حوالہ بہار شریعت جلد سوم حصہ 15 صفحہ نمبر 337)
[مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی۔]

کتبہ؛ محمد اشفاق عطاری 
مقام ہلکھوری ضلع مہوتری نیپال