السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تعزیہ داری کی منت ماننا کیسا ؟ شرعی رو سے مدلل و مفصل جواب عنایت کریں
سائل محمد شمس الدین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہء وبرکاتہ
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
تعزیہ کی منت ماننا سخت جہالت ہے اس قسم کی منتیں نہیں ماننی چاہئے اور مانی ہو تو پوری نہ کرے ۔
جیساکہ فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ
علم اور تعزیہ بنانے اور پیک بننےاور محرم میں بچوں کو فقیر بنانے اور بدھی پہنانے اور مرثیہ کی مجلس کرنے اور تعزیہ پر نیاز دلوانے وغیرہ خرافات جو رافض اور تعزیہ دار لوگ کرتے ہیں ان کی منت سخت جہالت ہے ایسی منت نہ ماننی چاہئے اور مانی ہو تو پوری نہ کرے ۔
(بہار شریعت حصہ نہم صفحہ ۳۵)
(ماخوذ فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۲۹۸)
وَاللّٰہُ تَعالٰی اَعلَمُ باالصواب
کتبہ؛
حضرت علامہ ومولانا محمد مشاہد رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مد الظلہ العالی والنورانی دارالعلوم شہید اعظم دولھا پور پہاڑی انٹیا تھوک ضلع گونڈہ
24ذوالحجہ/12مہنہ/1441ھ، بمطابق،15،اگست،08،مہنہ،2020، بروز سنیچر
ہمیں فالو کریں