السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
 علماۓ کرام کی بارگاہ میں سوال عرض یہ ہے کہ تاج الشریعہ کا معنی کیا ہے اور حضور تاج الشریعہ کو تاج الشریعہ کیوں 
کہتے ہیں شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں 

 السائل: رحمت اللہ بلرام پوری 

 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوھاب 
 تاج الشریعہ کامعنی ہوتاہے شریعت کا تاج اس لقب کا مستحق وہ عظیم شخص ہوتا ہے جو اپنے دور کا سب سے بڑا فقیہ، محقق، مفسر، مدبر، اور زہدوتقوی کا پیکر اور عشق رسول ﷺ میں سرشار ہو جو اپنے وقت میں سب پر فوقیت رکھتا ہو جس کے قول و فعل کو اہل زمانہ بلاچوں وچراتسلیم کرتے ہوں جیسے دیکھ کر اسلامی شان و شوکت نظر آتی ہو اسے اس عظیم لقب سے ملقب کیا جاتا ہے اور وہ اپنے دور کا تاجدار ہوتا ہے شرعی مسائل میں 
وارث علوم اعلٰی حضرت نبیرۂ حجۃالاسلام جانشین حضورمفتی اعظم شہزادۂ مفسراعظم حضرت علامہ شاہ اختر رضا خان ازہری نوری بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے وقت میں ان تمام اوصاف کے حامل تھے جن کے مقابل کوئی دوسرانظرنہیں آتاجس کی بنیاد پر انہیں اس عظیم لقب سے دنیا یادکرتی رہی اور قیامت تک یادکرتی رہے گی 
حضور تاج الشریعہ اپنے وقت کے ایسےفقیہ تھےجن کامثل آپ کے دور میں کوئی نظرنہیں آیا شریعت کی پاسداری ایسے کی کہ بلا خوف وخطر مسائل شرعیہ بیان کرتے رہے کبھی کسی سےنہ ڈرے پوری زندگی وہی کیا جوشریعت کا حکم ہے شرعی مسائل میں کبھی کسی کی پرواہ نہ کی آپ کی حق گوئی اوربےباکی اہل علم پرمخفی نہیں 

کتبہ؛ فقیر محمد ابراہیم خان امجدی قادری رضوی
بلرامپوری عفی عنہ خطیب وامام غوثیہ مسجد بھیونڈی مہاراشٹرا