السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ
کیا ماہ محرم الحرام کی ۱۰ تاریخ کو آب زم زم نکلتا ہے یا نہیں مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں۔
السائل:محمد سجاد رضا رضوی
وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
جی ہاں یہ سچ ہے کہ دس محرم کو تمام پانی میں آب زم زم پہنچتا ہے
جیساکہ تفسیر روح البیان میں کہ
دس محرم کو جو غسل کرے تو تمام سال ان شاء اللہ بیمایوں سے امن میں رہے کیو ں کہ اس دن آب زمزم تمام پانی میں پہنچتا ہے ۔
(تفسیر روح البیان جلد چہارم صفحہ ۱۴۲ مکتبہ اسلامیہ کوئٹہ)
((اور ایساہی ضیاء شریعت جلد اول صفحہ ۲۲۵، میں ہے)
والله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد مشاہد رضا قادری رضوی دارالعلوم شہید اعظم دولھاپور پہاڑ انٹیاتھوک بازار ضلع گونڈہ
ہمیں فالو کریں