السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علماے کرام ومفتیان عظام کہ محرم الحرام کو حرام کیوں کہتے ہیں کیا مطلب 
 سائل عبدالمجید گونڈہ 

 و علیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ہدایة الحق والصواب 
 صورت مستفسرہ میں عرض ہےکہ " ماہ محرم الحرام" کو محرم الحرام اس لئے کہتے ہیں کہ اس ماہ میں جنگ وجدال اور قتال حرام ہے جیساکہ مفسر قران حضرت علامہ اسماعیل حقی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " یحرم فیھاالقتال ثم المحرم شھر الانبیاء ور اس السنہ واحد اشھر الحرم " ترجمہ. اس ماہ میں جنگ وجدال اور قتال حرام ہے پھر یہ انبیائے کر ام کا مہینہ ہے اور سال کی ابتداء ہے اور حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے 
 (روح البیان جلد ۳صفحہ نمبر ۴۲۳ )
 ( بحوالہ خطبات کربلا صفحہ نمبر ۹)
  کتبہ؛ ابو الاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ میرج شریف مہاراشٹر 
(۴ ستمبر بروز بدھ ۲۰۱۹ عیسوی)