السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
السوال، کیا فرماتے ہیں علماے دین  اس مسئلہ میں مسئلہ حلالہ حلالہ کیلے بہت زیادہ عمر والے سے نکاح کیا جو وطی پر قادر نہ ہو یا وطی تو کی انزال نہ ہوا  ایسے ہی مراہق سے نکاح کیا  تو طلاق کب دیاجاےگا  یا مجنون یا خصی سے نکاح ہوا ایسی صورت میں حلالہ کا مسئلہ کیا ہے حلالہ کیلے جو وطی شرط ہے کیا انزال بھی شرط ہے   اور عقد نکاح  یعنی ایجاب وقبول میں حلالہ کی شرط لگانا یہ حکم شریعت میں کیسا ہے  بحوالہ کتب جواب عنایت فرمائیں
محمدممتاز رضوی 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
 الجواب بعون الملک الوھاب 
بہت زیادہ عمر والے سے نکاح کیا جو وطی پر قادر نہیں  ہے اُس نے کسی ترکیب سے عضو تناسل داخل کر دیا تو یہ وطی حلالہ کے لیے کافی نہیں  ہا ں  اگر آلہ میں  کچھ انتشار پایا گیا اور دخول ہوگیا تو کافی ہے، فتح القدیرکتاب الطلاق،باب الرجعۃ،فصل فیما تحل لہ بہ المطلَّقۃ،ج ۴ ،ص ۳۳ ،وغیرہ
بحوالہ بہارشریعت حصہ ہشتم ص181، اور اگر  نکاح مراہق سے ہوا (یعنی ایسے لڑکے سے جو نا بالغ ہے مگر قریب بلوغ ہے اور اُس کی  عمر والے جماع کرتے ہیں ) اور اُس نے وطی کی  اور بعد بلوغ طلاق دی تو وہ وطی کہ قبل بلوغ کی  تھی حلالہ کے لیے کافی ہے مگر طلاق بعد بلوغ ہونی چاہیے کہ نابالغ کی  طلاق واقع ہی نہ ہوگی مگر بہتر یہ ہے کہ بالغ کی  وطی ہو کہ امام مالک رحمہ   اللہ تعالٰی کے نزدیک انزال شرط ہے اور نا بالغ میں  انزال کہاں
الدرالمختار و رد المحتار کتاب الطلاق،باب الرجعۃ، مطلب فی العقدعلی المبانۃ،ج ۵ ، ص ۴۴، بحوالہ بہار شریعت حصہ ہشتم ص180،اور   مجنون یا خصی  یعنی جس کے خصیے نکال لٸے گٸے ہوں سے نکاح ہوا اور وطی کی  تو شوہر اول کے لیے حلال ہوگئی، الدرالمختارکتاب الطلاق،باب الرجعۃ،ج ۵ ،ص ۴۵، بحوالہ بہارشریعت حصہ ہشتم ص181

واللہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیرمحمد اسماعیل خان امجدی قادری رضوی عفی عنہ 

الجواب صحیح والمجیب نجیح محمد اختر علی واجد القادری عفی عنہ، میراروڈ ممبئی