السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعدہ سلام مفتیان کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ محرم الحرام میں شادی کرنا کیسا ہے
جواب عنایت فرما کر رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل سھیل رضا نیپال
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب
شادی بیاہ کسی بھی مہینے میں منع نہیں ہے
حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
ماہ محرم الحرام کے مہینے میں شادی بیاہ کرنا جائز ہے شرعا کوئی ممانعت نہیں ۔
(بحوالہ فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۵۶۲)
لہذا ان حوالہ جات بالا سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ ماہ محرم الحرام کے مہینے میں شادی بیاہ کرنا جائز ہے شرعا کوئی ممانعت نہیں ؛؛ واللہ تعالی اعلم بالصواب
شرف قلم؛ محمد مشاہد رضا قادری رضوی
دارالعلوم شہید اعظم دولہاپور پہاڑی انٹیاتھوک ضلع گونڈہ
(بتاریخ24جولائی2021بروز شنبہ)
منجانب منتظمین ازہری گروپ
محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
ہمیں فالو کریں