السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔ 
حضرات آپ سب کی بارگاہ میں ایک سوال ہے۔  جلوس محمدی نکالنے کا ثبوت اور جلوس محمدی نکالنا کیسا ہے۔۔۔  آپ علماۓ کرام کے بارگا میں گزارش ہے کہ جلد سے جلد جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی.
سائل.محمّد عبد القادر مظفرپور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 

ماہ بارہ ربیع النور شریف کی بارہ تاریخ کو جلوس محمدی نکالنا جائز ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ  کا ارشاد ہے "تعزروہ وتوقروہ" اور یہ حکم مطلق ہے اور بارہ ربیع الاول شریف کا جلوس اس مطلق کا ایک فرد ہے,
اور حدیث شریف میں ہے 
(ماراہ المؤمنون حسنافھو عنداللہ حسن "اھ)یعنی جس کو مومنین اچھا سمجھیں وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بھی اچھا ہے اور جلوس بارہ ربیع الاول شریف کو مومنین اچھا سمجھتے ہیں اور جھنڈیاں لگاتے ہیں اور تعظیم و توقیر دارومدار عرف پر ہوتا ہے
اور مزید معلومات کے لئے مطالعہ کریں⇓⇓ 
("فتاویٰ مرکز تربیت افتاء "جلد دوم"صفحہ نمبر 397 تا 398)

واللہ اعلم بالصواب 
 کتبہ: محمد عارف رضوی قادری گونڈوی
 رابطہ نمبر☜ 8795487820