علمائے کرام و مفتیان عظام سے سوال
کان میں دوا ڈال سکتے ہیں روزے کی حالت میں جواب عنایت فرمائیں
سائل عمیم اختر بلیاں بنلون کٹیہار
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملك الوهاب
اللهم هداية الحق والصواب
روزہ کی حالت میں کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ۔جیساکہ؛ حضرت علامہ ومولانا محمد خلیل خان القادری البرکات النوری مارہروی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں؛ روزے کی حالت میں ناک یا کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائیگا ۔ کیونکہ کان یا ناک میں دوا ڈالنے سے دوا جوف دماغ یا جوف معدہ میں پہنچ جاتی ہے ۔ اس لیے روزہ ٹوٹ جائے گا ۔
(بحوالہ احسن الفتاوی المعروف فتاوی خلیلیہ جلد اول صفحہ ۵۰۳)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد مشاہد رضا قادری رضوی عفی عنہ انٹیاتھوک بازار (گونڈہ)
ہمیں فالو کریں