علمائے کرام کے بار گاہ میں ایک سوال ہے کیا یہ روایت درست ہے کہ
معراج میں حضور غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ کے کندھے پر حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اپنا قدم رکھا تھا ـ
سائل محمد فراز احمد کلکتوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
ہا ں یہ روایت بلکل درست ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم معراج میں حضور سرکار غوث پاک رضی اللہ عنہ کے کندھے پر قدم رکھا اور اور براق سے عرش پر تشریف لے گئے ـ
جیساکہ فتاوی افریقہ میں ہے کہ تفریح الخاطر وغیرہ میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم شب معراج حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے دوش مبارک پر پائے انور رکھ کر براق پر تشریف فرما ہوئے اور بعض کے کلام میں ہے کہ عرش پر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے تشریف لے جاتے وقت ایسا ہوا ـ
ایسا ہی فتاوی فیض الرسول جلد اول صفحہ ۱۳۲پر ہے ـ
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
محمد مشاہد رضا قادری رضوی عفی عنہ انٹیاتھوک بازار (گونڈہ)
ہمیں فالو کریں