ہماری صبح زندہ ہے ہماری شام زندہ ہے
ہمارے دل کی تختی پر نبی کا نام زندہ ہے
دشمنانِ اسلام مسلمانوں کے دلوں سے عشقِ رسولِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کیوں نکالنا چاہتے ہیں؟ وه اس لئے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کے پاس عشقِ رسولِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ایسا مضبوط ہتھیار ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکتی یہی وجہ ہے کہ دشمنانِ اسلام اعمالِ اسلام پر انگلی اٹھانے کے بجائے بانئ اسلام جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ذات مقدس کو نشانہ بناکر شانِ اقدس میں گستاخیاں اور توہین وتنقیص کرتے ہیں اور مسلمانوں کے عشق ومحبتِ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور جذبات کا پتہ لگاتے رہتے ہیں کہ مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چراغ جل رہا ہے یا بجھ گیا ہے - کیونکہ دشمنانِ اسلام کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ جب تک مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسالت مآب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چراغ جلتا رہےگا اور ان کی کرنیں جگمگاتی رہیں گی تب تک مسلمانوں کو تباہ وبرباد اور نیست ونابود نہیں کیا جاسکتا ، تب تک مسلمانوں کو اعمالِ اسلام سے دور نہیں کیا جاسکتا - ہاں اگر مسلمانوں کے دلوں سے عشق اور محبت رسولِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی انمول دولت نکل جائے تو پھر مسلمانوں کو اعمالِ اسلام سے دور ، تباہ وبرباد اور نیست و نابود کرنے میں وقت نہیں لگےگا - لہٰذا مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنے دلوں میں عشق ومحبتِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چراغ تا دمِ اخیر ہمیشہ ہردم روشن رکھے - ورنہ تباہی وبربادی مقدر ہوگی - (اللہ اکبر )
لحد میں عشقِ رخِ شہ کا داغ لے کے چلے
اندھیری رات سنی تھی چراغ لے کے چلے
اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اے خالقِ کائنات ! ہم مسلمانوں کے دلوں میں عشقِ رسولِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم روز بروز افزوں فرما - اے مالکِ ارض وسماء! دشمنانِ اسلام اور گستاخان رسول کو ذلیل وخوار اور تباہ و برباد فرما -
آمین ثُمِّ آمین بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ﷺ
از قلم : ابوحامد محمد شریف الحق رضوی ارشدی مدنی
کٹیہاری امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد وخادم دارالعلوم نوریہ رضویہ رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی بہار الھند بانی ششماہی رسالہ تحفظ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم (کٹیہار) ومدیر معاون ماہنامہ ارشدیہ ممبئی
ہمیں فالو کریں