حضور بغیر فرض پڑھے تراویح میں شریک ہوسکتا ہے کوئی شخص برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی -
السائل---- خالد رضا خطیبی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
بغیر فرض نماز عشاء پڑھے تراویح میں شریک نہیں ہو سکتا ہے لیکن وتر تنہا پڑھے جماعت سے نہیں الحاصل, جس نے عشا جماعت سے پڑھی ہو وہ تراویح بھی جماعت سے پڑھ سکتا ہے اور وتر بھی اور جس نے عشا تنہا پڑھی وہ تراویح جماعت سے پڑھ کر وتر تنہا پڑھے -
( بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ 693 تراویح کا بیان, مطبوعہ المدینتہ العلمیہ دعوت اسلامی )
واللّٰہ تبارک تعالیٰ اعلم بالصواب
المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب
کتبہ؛ حضرت علامہ ومولانا محمد انور رضا صاحب قبلہ پیاگ پور بہرائچ شریف یوپی الہند
ہمیں فالو کریں