السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

 مسلمان کے لئے لفظ بدنصیب استعمال کرنا کیسا ہے جائز ہے یا ناجائز جیسے فلاں انسان بد نصیب ہے. 
سائل... افضل نوری 
 وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب؛ ناجائز ہے؛ ایک مسلمان کیلٸے سب سے بڑی خوش نصیبی ایمان جیسے عظیم دولت سے مالا مال ہونا ہے وقتی طور پر مسلمان اگر پریشان حال یا مصیبت میں گرفتار ہیں تو یہ اس کی بد نصیبی کی علامت نہیں کیونکہ مصیبت ایک ایمان کیلٸے امتحان و آزمائش ہوتا ہے جو منجانب اللہ ہوتا ہے جیسا کہ ارشادی باری تعالی ہوا وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَیْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَ الْجُوْ عِ وَ نَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَ الْاَنْفُسِ وَ الثَّمَرٰتِؕ-وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَۙ اور ہم ضرورتمہیں کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور صبر کرنے والوں کوخوشخبری سنا دو۔ (سورۃ البقرة آیت ١٥٥ ترجمہ کنزالعرفان ) حاصل کلام مسلمان بدنصیب نہیں ہوتا اور کسی مسلمان کو بدنصیب بولنا جاٸز نہیں جب مسلمان بھاٸی کو 
مصیبت زدہ پاٶ تو إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پڑھو 
 
و اللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
  از قلم..حضرت علامہ جابرالقادری رضوی مدظلہ العالی و نورانی مسجد نور جاجپور اڑیسہ 
  منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ