اللہ پاک اپنے محبوب بندے
وارث علوم اعلیٰ حضرت
نبیرہ سرکار حجۃ الاسلام
جانشین حضور مفتی اعظم ہند
شہز ادۂ
مفسر اعظم قائم مقام مفتی اعظم مخدوم اہلسنت
فخرازہرحضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختررضا خان ازہری معروف بحضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان کو ایسی شان ومقام عطا کی تھی کہ جن کے دیدار کےلئے آنکھیں انتظار میں رہتی تھیں
اور جن کی صحبت اختیار کرلینے کو عشاقِ اولیاء سرمایہ حیات سمجھتے تھے
کیونکہ حدیث پاک میں مفہوم بھی ہے کہ اللہ پاک جن نیک بندوں سے محبت فرماتاہےان کی محبت مخلوق میں ڈال دیتا ہے پھر مخلوق خدا بغیر بلائے بھی اس نیک بندے کی طرف دوڑ لگاتی ہے پھر وہاں لوگوں کی بھیڑ اور جم غفیر کی وجہ سےجگہ تنگ پڑ جاتی ہےکہ کچھ دیر ہی سہی ان کی صحبت یا دیدار نصیب ہو جائے۔
یقیناً سرکار تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی ذات ستودہ صفات ایسی تھیں کہ جن پر صرف دس بیس پچاس نہیں بلکہ زمانہ نثار ہونے کو تیار رہتے تھے
اور پھر اس کا اندازہ بعد وفات جنازہ کودیکھنے کے بعدہوا کہ سرکار تاج الشریعہ کی ذات کتنی عظیم الشان تھی۔
اللہ پاک حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کے فیضان سے ہم سب کو مالامال فرمائے اور اولیاء کرام کی سچی غلامی نصیب فرمائے۔
آمین ثمّ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
محتاج کرم فقیر: ابوضیاءغلام رسول سعدی آسوی اشرفی رضوی کٹیہاری
(خلیفہ مشائخ کچھوچھہ و بریلی)
ہمیں فالو کریں