السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا شیرنی کھڑے ہوکر کھا سکتے ہیں جواب عنایت فرمائیں عینِ نوازش ہوگی۔
السائل: خورشید عالم نوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
کھڑے ہوکر شیرنی ہی نہیں بلکہ کوئ بھی چیز کھانے پینے سے رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے منع فرمایا ہے
جیسا کہ بخاری شریف میں ہے
”محمد بن المثنى، حدثنا عبد الاعلى، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه: نهى ان يشرب الرجل قائما "، قال: قتادة، فقلنا: فالاكل، فقال: ذاك اشر او اخبث "
(صحيح مسلم؛ باب كَرَاهِيَةِ الشُّرْبِ قَائِمًا: حدیث نمبر: ۵۲۷۴)
واللہ تعالیٰ و رسولہﷺاعلم بالصواب
کتبہ؛ راقم الحروف محمد عارف رضا قادری گونڈوی
صاحب قبلہ غفرلہ القوی
رابطہ☜ 8795487820
ہمیں فالو کریں