السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں جب حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا تو امام کا سر مبارک سب سے اخیر میں کس کے پاس تھا
اور کیا کیا گیا
تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
علمائے کرام رہنمائی فرما کر شکریہ کا موقع دیں
سائلہ: طہیرالنساء یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک والوہاب
سیدالشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سر مبارک اخیر میں کہاں اور کس کے پاس تھا اور کہاں دفن کیا گیا اس میں مؤرخین حضرات کا اختلاف ہے ,
اس کے متعلق فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں مشہور یہ ہے کہ اسیران کربلا کے ساتھ یزید نے آپ کے سر انور کو مدینہ طیبہ روانہ کیا جو سیدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یا حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پہلو میں دفن کیا گیا,
(بحوالہ..خطبات محرم,, صفحہ نمبر,, 440)
واللّٰہ و رسولہ اعلم بالصواب
کتبہ؛ محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی
دہلوی خطیب وامام جاجع مسجد مہاسمند چھتیس گڑھ مہاسمند
منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺ گروپ
ہمیں فالو کریں