السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش کب ہوئی صحیح تاریخ کیا ہے اور کونسا ماہ میں پیدا ہوئے 
اور کربلا کے میدان میں جب آپ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اس وقت آپ کی عمر کتنی تھی مع حوالہ جواب عنایت فرمایں۔ 
 سائل...عمران رضاخان خطیب وامام دربھنگوی 

 وعلیکم السلام ورحمةاللّٰہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب 
اس سوال کے جواب میں فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادت مبارکہ ۵ شعبان المعظم۴ ہجری کو مدینہ طیبہ میں ہوئی - سرکار اقدس ﷺ نے آپ کے کان میں اذان دی منہ میں لعاب دہن ڈالا اور آپ کے لیے دعا فرمائی پھر ساتویں دن آپ کا نام حسین رکھا اور عقیقہ کیا - 
(حوالہ " خطبات محرم " صفحہ نمبر " 329)
 رہی بات کربلا کے میدان میں جب آپ شہید ہوئے اس وقت آپ کی عمر مبارک کتنی تھی تو یاد رہے فقیہ ملت فرماتے ہیں آپ 56 سال 5 ماہ 5 دن کی عمر شریف میں جمعہ کے دن محرم کی دسویں تاریخ 61 ھجری مطابق 680 عیسوی کو امام عالی مقام نے جام شہادت نوش فرمایا اور اس دار فانی سے رحلت فرمائ - انا للہ وانا الیہ رٰجعون - 
تو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ 
میری چشم عالم سے چھپ جانے والے - 
(بحوالہ " خطبات محرم " صفحہ نمبر " 428)
 واللّٰہ ورسولہ اعلم بالصواب 

  کتبہ؛ احقر العباد محمد آفتاب عالم رحمتی مصباحی دہلوی خطیب وامام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ) 

  منجانب؛ محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ