*🕳کونڈے کی اصل تاریخ کیا ہے یعنی(نیاز کب دلائ جاۓ) ؟🕳*
*___🖊)__________ا*
السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ
*🕯ســـــوال👇*
کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کونڈے کی اصل تاریخ کیا ہے مہربانی کرکے جواب حوالہ کے ساتھ عنائیت فرمائیں"
*سائل......... ارشاد رضا*
*ٹیلیگرام پرمحفل غلامان مصطفےٰﷺ گروپ میں ایڈ کیلئے اِس لینک پر کلک کریں👇🏻*
*https://t.me/MahfileGulamaneMustafaGroup*
*________(🖊)__________ا*
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ
*📜الجـــــوابــــــــــــــــــ: بعون الملک الوہاب*
اس سوال کے متعلق جواب میں مولانا مفتی احمد یار خاں نعیمی علیہ الرحمۃ والرضوان اپنی کتاب مشہور زمانہ اسلامی زندگی میں تحریر فرماتے ہیں کہ👇
رجب شریف کے مہینہ کی 22 تاریخ کو یوپی میں کونڈے ہوتے ہیں , یعنی نۓ کونڈے منگاۓ جاتے ہیں اور سوا سیر میدا سوا پاؤ شکر سوا پاؤ گھی کی پوریاں بنا کر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرتے ہیں , فاتحہ ہر برتن میں اور ہر کونڈے پر ہوجاۓ گی, اگر صرف زیادہ صفائی کے لئے نۓ کونڈے منگالیں تو کوئی حرج نہیں, دوسری فاتحہ کے کھانوں کی طرح اس کو بھی باہر بھیجا جا سکتا ہے , اس لئے کہ بائیسویں رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرنے سے بہت اڑی ہوئی مصیبت ٹل جاتی ہے,
*📗(اسلامی زندگی "صفحہ نمبر "69/127)*
🖋نیز مفتئ پاکستان حضرت علامہ ابوالبرکات سید احمد قادری رضوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں گیارہویں شریف, شب برأت , عرس وچہلم کی طرح 22رجب المرجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نیاز کے لئے کونڈے بھرنا بھی اہل سنت کے معمولات میں سے ہے اور اس کے جواز کے وہی دلائل ہیں جو فاتحہ ایصال ثواب وغیرہ کے ہیں ,
🖋اور امام اہل سنت محدث اعظم پاکستان حضرت قبلہ شیخ الحدیث علامہ ابوالفضل محمد سردار احمد لائل پوری بانی دارالعلوم مظہر اسلام بریلی ولائل پور فرماتے ہیں سیدنا حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کے لئے 22 رجب کو کونڈے بھی شرعاً جائز وباعث خیر وبرکت ہے ,
🖋اور مرکز اہل سنت بریلی شریف میں اعلیٰ حضرت عظیم البرکت امام اہل سنت سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شہزادگان کرام اور خانوادہ کے افراد میں 22 رجب کے کونڈوں کی تقریب منائی جاتی ہے ,
*📕(بحوالہ "کونڈوں کی فضیلت بجواب کونڈون کی حقیقت " صفحہ نمبر "7/10 )*
تو مذکورہ حوالہ جات سے یہ صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ اور ایصال ثواب یعنی (کونڈے کی نیاز) دلانا ہمارے اسلاف کے بزرگان دین کا طور طریقہ رہا ہے اور مذکورہ حوالوں سے یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ آپ سب 22 رجب المرجب ہی کو فاتحہ خوانی کی محفل سجاتے, اس لئے کہ اس میں خاص وجہیں ہیں ایک یہ کہ ہمارے اسلاف کے بزرگان دین میں یہ طور طریقہ تھا کہ جب کوئی انتقال کر جاتا تو انتقال کے دن سے لیکر سات دنوں تک ایصال ثواب کرتے اور غرباء و مساکین میں صدقات و خیرات کرتے اور کھانا کھلاتے اور جب سات دنوں میں سب سے اخیر دن آتا تو اس دن بڑے پیمانے پر ایصال ثواب کی محفل سجاتے اور خوب خوب غرباء و مساکین میں صدقات و خیرات کرتے ,اور انہیں پیٹ بھر کھانا کھلاتے اور دوسری وجہ یہ کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ وفات بھی 22 رجب المرجب ہے جس میں روافض خوب خوشیاں مناتے اس لئے انکی رد میں اہل سنت کے علماء کرام و عوام اسی تاریخ میں آپ کی ایصال ثواب کی محفل سجاتے اور روافض کی رد میں دونوں حضرات کے نام کا ایصال ثواب کرتے,
تو بات صاف ہوگئ کہ 22 رجب کو کونڈے کی نیاز دلانا اہل سنت کے عوام میں مشہور ہے اور یہ مدت مدید سے چلتا آرہا ہے اس لئے 22 رجب کی تاریخ مخصوص ہے, حالانکہ آپ کی تاریخ وصال 15 رجب المرجب ہے,
لیکن ہم جب بھی فاتحہ خوانی یا ایصال ثواب کریں انکی روح کو پہنچتا ہے "
*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
*المفتقر الی رحمۃ اللہ التواب*
*________(🖊)__________ا*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*احقـــــرالعبـــــاد محمـــــد آفتـــــاب عالـــــم رحمتـــــی مصبـــاحـــی دہلـــــوی* خطیب و امام جامع مسجد مہاسمند (چھتیس گڑھ)
*مورخہ:23/02/2020*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
رابطہ نمبر 👇
*https://wa.me/+917860124553*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح - العبدالاثیم خاکسار ابوالصدف محمد صادق رضا*
مقام ؛ سنگھیاٹھاٹھول (پورنیہ)
خادم شاہی جامع مسجد
پـــٹنه بـــہار الھند
*✔الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمدامجدعلی نعیمی،*
رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال،خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآبا اترپردیش الھند
*ماشاء اللہ🌹*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح فقط محمد امین قادری النعیمی رضوی غفرلہ*
*________(🖊)__________ا*
*📁المشتـــــہر👇*
*منجانب:منتظمین محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ محمد م
کّی رضا خان قادری نظامی مہسوتھوی سیتامڑھی(بہار)*
رابطہ نمبر 👇
*📲+91 9135171974*
*________(🖊)__________ا*
*🍃محفل غلامان مصطفیٰﷺگروپ🍃*
*میں شامل ہونے کے لئے رابطہ کریں👇*
*📲+91 7860124553*
*...........................................................*
ہمیں فالو کریں